1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں جرائم کی شرح میں دس فیصد کمی

22 اپریل 2018

جرمن اخبار ’ویلٹ ام زونٹاگ‘ نے ملکی پولیس سے حاصل کردہ اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق سن 2017 میں ملک میں جرائم کی شرح اس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں قریب دس فیصد کم رہی۔

Deutschland Rockergruppe "Osmanen Germania BC" in Neuss
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Staniek

یوں سن 2017 میں جرمنی میں جرائم میں کمی کی یہ شرح گزشتہ پچیس برسوں کے دوران سب سے زیادہ رہی۔ مذکورہ بارہ ماہ کے دوران جرمنی بھر میں مجموعی طور پر 5.76 ملین جرائم ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے قریب ایک تہائی جرائم مختلف طرح کی چوریوں کے تھے۔

جرمنی: رشوت لے کر پناہ دینے والے اہلکار کے خلاف تفتیش شروع

جرمن پولیس افسروں کی یونین کے چیئرمین اولیور مالشوو نے اس رپورٹ کے حوالے سے ویلٹ ام زونٹاگ کو بتایا کہ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر ملک میں سکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملک میں جرائم میں کمی کی ایک بڑی وجہ جرمنی آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں کمی تھی۔ تاہم مالشوو نے یہ بھی تسلیم کیا کہ سن 1993 سے، جب سے ملک میں جرائم کے بارے میں اعداد و شمار مرتب کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، اب تک ملک میں جرائم کی شرح میں اتنا بڑا اضافہ کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں عوامی جائزوں کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ قریب نصف جرمن عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں قانون کی حکمرانی کی صورت حال اس قدر خراب ہے کہ ایسے علاقوں میں پولیس بھی جانے سے ڈرتی ہے۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں پیدا ہونے والے افراد میں جرائم کی شرح غیر ملکیوں کی نسبت زیادہ ہے تاہم ملک میں عوامی سطح پر تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ غیر ملکیوں کے باعث جرمنی میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر ملک میں جرائم سے متعلق حتمی رپورٹ آٹھ مئی کو جاری کریں گے۔

ش ح/ع ب (dpa, AFP, Reuters)

مہاجرین میں جرائم کا ارتکاب کم ، وفاقی جرمن دفتر کا اعتراف

برلن: سیاح اور شہری جرائم پیشہ تارکین وطن سے پریشان

02:58

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں