1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے کمپیوٹر گیمز میلے کا آغاز

23 اگست 2023

تقریباً دو ہزار افراد نے اس میلے کی افتتاحی تقریب میں براہ راست شرکت کی جبکہ کئی ملین لوگوں نے اسے آن لائن فالو کیا۔ اتوار تک جاری رہنے والے اس میلے میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

gamescom 2022
تصویر: Revierfoto/dpa/picture alliance

دنیا کے سب سے بڑے کمپیوٹر گیمز کے تجارتی میلہگیمز کوم بدھ کی صبح جرمن شہر کولون میں شروع ہو گیا۔ اس ایونٹ کے پہلے دن گیمنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد، صحافیوں اور منتخب پرستار بھی شامل ہوئے۔ یہ پروگرام جمعرات تک عام لوگوں کے لیے کھلا ہے، جب اس میں  ویڈیوں گیموں کے شوقین افراد کا رش اور بھی بڑھ جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

اس  تجارتی میلے کے ٹکٹ پہلے ہی ہفتے فروخت ہو گئے تھے۔ یہ ایونٹ  اتوار تک جاری رہے گا۔ اس میں تقریباً 1,227 نمائش کنندگان نئی گیمز، ہارڈ ویئر اور دیگر مصنوعات پیش  کر رہے ہیں۔

اس میلے میں تقریباً ساڑھے بارہ سو نمائش کنندگان نئی گیمز، ہارڈ ویئر اور دیگر مصنوعات پیش  کر رہے ہیںتصویر: R. Goldmann/picture alliance

سامان کی نمائش کرنے والی کمپنیوں میں نینٹینڈو، نیٹیز، ٹین سینٹ اور اوبی سافٹ کے ساتھ ساتھ اسٹریمنگ سروسز نیٹ فلکس، ڈزنی پلس، کرنچی رول اور ایمازون پرائم بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

 توقع ہے کہ اس مرتبہ اس میلے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تعداد 2022 سے زیادہ ہو گی، جب گیمنگ انڈسٹری کے اس اجتماع میں 265,000 لوگوں نے شرکت کی۔ اس  میلے میں 2019 میں ریکارڈ 373,000  افراد شریک ہوئے تھے۔

میلے کا آغاز منگل کی شام  فلم ڈائریکٹر زیک سنائیڈر کے ایک شو کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے نیٹ فلکس کے لیے بنائی گئی اپنی دو حصوں پر مشتمل سیریز "Rebel Moon" پیش کی، جو 2023 کے آخر میں اور 2024 کے موسم بہار میں ریلیز ہونے والی ہے۔

سن دو ہزار بائیس میں اٹھائی لاکھ سے زائد افراد نے اس گیمنگ میلے میں شرکت کی تھیتصویر: R. Goldmann/picture alliance

 تقریباً 2,000  افراد نے اس تقریب  میں براہ راست شرکت کی جبکہ کئی ملین لوگوں نے اسے آن لائن فالو کیا۔ ریبل مون  فلم کے ساتھ ساتھ ایک گیم  بھی لانچ کی جانی ہے۔

گیمنگ دنیا بھر میں ایک بہت بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی صنعت ہے۔ مارکیٹ ریسرچ فرم نیو زو کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 3.2 بلین لوگ پی سی، کنسولز، موبائل ڈیوائسز یا کلاؤڈ گیمنگ سروسز پر گیمز کھیلتے ہیں اور اس انڈسٹری نے 2022 میں 184.4 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

ش ر ⁄ ا ا (ڈی پی اے)

’گیمز کوم 2018ء‘ میلے میں جدید اور روایتی گیمز کی دھوم

02:20

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں