1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’جرمنی میں سامیت مخالف گروپوں کی سخت نگرانی ضروری‘

17 مئی 2021

جرمن جاسوسوں کی فیڈریشن کے سربراہ کے مطابق ملک میں سامیت مخالف گروپوں کی سخت نگرانی ضروری ہے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کی وجہ سے جرمنی میں سامیت دشمنی میں شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Deustchland | Anti-Israeli Proteste in Berlin
تصویر: picture-alliance/Pacific Press

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل پر حماس کے راکٹ داغنے جبکہ اسرائیلی حملوں اور بمباری سے مجموعی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔ اس باعث یورپی براعظم کے علاوہ کئی دوسرے ممالک میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہے۔

جرمنی: یہودی عبادت گاہ پر حملے اور قتل کے مجرم کو سزا

جرمن جاسوسوں کی تنظیم کا انتباہ

جرمنی میں جاسوسوں کی فیڈریشن (بی ڈی کے) کے چئیرمین زیباستیان فِیلڈر نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے حامی اور اسرائیل مخالف گروپ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کی وجہ سے زیادہ جلسے جلوسوں کا انتطام کر سکتے ہیں اور اس باعث ان کی سخت نگرانی بہت ضروری ہو چکی ہے۔ فِیلڈر نے ملکی سلامتی کے حکام اور اہلکاروں کو چوکنا کیا ہے کہ وہ ایسے جلوسوں کے دوران سامیت مخالف افراد کو خاص طور پر نگاہ میں رکھیں کیونکہ پرتشدد حالات جنم لے سکتے ہیں۔

جرمن دارالحکومت میں اسرائیل مخالف مظاہرے میں شریک افرادتصویر: picture-alliance/NurPhoto/E. Cortes

سامیت مخالفوں کو حکومتی طاقت کا سامنا

جرمن پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا بنڈس ٹاگ کے صدر وولف گانگ شوئبلے نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ سامیت مخالف گروپوں اور افراد کو اسرائیل مخالف مظاہروں  میں خاص طور پر ٹارگٹ کرے اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں۔ شوئبلے کے مطابق اسرائیل مخالف احتجاج کی اجازت ہے لیکن سامیت دشمنی، نفرت اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ قدامت پسند جرمن سیاستدان کا انٹرویو اخبار بلڈ میں شائع ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون شکنی کرنے والوں کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی پوری قوت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وولف گانگ شوئبلے نے جرمنی میں مقیم یہودی آبادی اور ان کے اداروں کی مکمل حفاظت کو بھی اہم قرار دیا۔

جرمنی: کورونا وائرس کے خلاف مظاہروں سے سامیت دشمنی میں اضافہ

یہ امر اہم ہے کہ میرکل حکومت کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر بھی پہلے ایسے ہی خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ نائب چانسلر اور انگیلا میرکل کی کابینہ کے وزیر خزانہ اور مخلوط حکومت میں شامل سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اولاف شلس نے بھی کہا ہے کہ سامیت دشمنی کی آوازیں اٹھانے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔ شلس کے مطابق قانون توڑنے والوں کو قانون کی پوری قوت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ع ح، ا ا(ڈی پی اے، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں