1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنوعیورپ

جرمنی میں مردوں کی نسبت خواتین کی کمائی اوسطاﹰ 18 فیصد کم

18 جنوری 2024

خواتین کو پیشہ وارانہ زندگی میں خاندانی وجوہات کی بنا پر اپنے کیریئر میں زیادہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جرمنی میں اعلیٰ کمپنیوں میں خاتون سربراہوں کی تعداد بھی کمی کا شکار ہے۔

Deutschland Ausländer Ausbildung Berlin 2005
تصویر: Getty Images

جرمنی میں گزشتہ سال خواتین کی آمدن مردوں کے مقابلے اوسطاً 18 فیصد کم رہی۔ وفاقی جرمن ادارہ برائے شماریات کے مطابق آمدن میں اس تفاوت  کی وجہ خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش اور ذیادہ تر جز وقتی کام کرنا ہے۔  اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں صنفی تنخواہوں کا فرق 2020 سے بدستور برقرار ہے۔

تاہم مردوں اور عورتوں کی کمائی میں فرق کی موجودہ شرح سن 2006 کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہے، یہ وہ سال تھا، جب جرمنی صنفی بنیادوں پر کمائی میں فرق کو ریکارڈ کیا جانا شروع کیا گیا۔

جرمنی میں سن دوہزار چھ سے صنفی بنیادوں پر آمدنی میں فرق کو ریکارڈ کیا جارہا ہےتصویر: Ute Grabowsky/photothek/picture alliance

شماریاتی دفتر کا کہنا تھا کہ 2023 میں صنفی تنخواہوں میں فرق چھ فیصد رہا۔ دفتر نے کہا کہ خواتین کی کمائی 30 سال کی عمر سے رکنا شروع ہو جاتی ہے، یہ جرمنی میں خواتین کی اپنے پہلے بچے کو جنم دینے کی اوسط عمر ہے جبکہ مرد اس دوران پیسے کمانا جاری رکھتے ہیں۔

شماریاتی ادارے کے مطابق،''اس فرق کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ خواتین کو پیشہ وارانہ زندگی کے دوران خاندانی وجوہات کی بنا پر اپنے کیریئر میں زیادہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ پارٹ ٹائم کام کرتی ہیں۔‘‘  اس ادارے کے مطابق خواتین کے کیریئر میں ترقی اور تنخواہوں میں اس وجہ سے کمی آتی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس مردوں کے 25.30 یورو کے مقابلے میں خواتین نے اوسطاً 20.84 یورو فی گھنٹہ کمایا۔

بدھ کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ جرمنی کی اعلیٰ ترین کمپنیوں کی سربراہی کرنے والی خواتین کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔

ش ر⁄ ر ب (روئٹرز)

بنیادی جرمن قانون، مختصر تعارف: مساوی حقوق

00:52

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں