جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ زولنگن شہر کی ایک رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں پولیس نے پانچ مردہ بچوں کو پایا۔ قتل کا شبہ ان بچوں کی والدہ پر ہے۔
اشتہار
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ایک والدہ نے مبینہ طور پر اپنے پانچ بچوں کو قتل کردیا۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
آج صبح ہی پولیس نے بتایا تھا کہ زولنگن کے رہائشی علاقے میں واقع فلیٹ میں پانچ بچے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
زولنگن کے سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ یہ مشتبہ خاتون کارروائی کے بعد قریبی شہر ڈزلڈورف کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں پر چڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران یہ ستائیس سالہ خاتون زخمی بھی ہوگئی۔ واضح رہے پولیس نے اس بارے میں ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر دو سے آٹھ سال تک بتائی جا رہی ہے۔
اس علاقے میں دوپہر کے دوران ہنگامی امداد کی متعدد گاڑیاں بھی دیکھی گئی تھیں۔ جائے وقوعہ کو پولیس نے مکمل طور پر بند کردیا ہے اور اس جرم کی تفتیش کی جارہی ہے۔
ع آ / ع ت (ڈی پی اے / این ٹی وی)
کولون کارنیوال میں چھایا رہے گا سیاسی رنگ
رواں برس چار مارچ کو ایک بڑی پریڈ کے ساتھ جرمن شہر کولون میں روزن مونٹاگ منایا جائے گا اور اسی کے ساتھ کارنیوال اختتام پذیر ہو گا۔ اس پکچر گیلری میں دیکھیے خوبصورت فلوٹس اور ان کے طنز و مزاح پر مبنی پیغامات۔
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg
غیر متوقع تباہی
کولون میں منائے جانے والے کارنیوال میں گلابی پیر کی پریڈ میں طنز و مزاح پر مبنی کئی فلوٹس شامل ہوتے ہیں جن میں سیاسی تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔ اس فلوٹ میں مصور بینکسی کا کام دیکھا جاسکتا ہے۔ یہاں انگیلا میرکل کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2018ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ چوتھی اور آخری مرتبہ جرمنی کی چانسلر بن رہی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg
سی ڈی یو، فتح اور ناکامی پانے والے
انگیلا میرکل کی جانب سے مستقبل میں اپنے عہدے کو چھوڑنے کے اعلان کے بعد ان کا عہدہ حاصل کرنے کی دوڑ لگ گئی ہے۔ اسی موضوع کوکارنیوال کے اس فلوٹ میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہاں میرکل کی پارٹی سی ڈی یو کی موجودہ سربراہ آنے کرامپ کارن باؤر ’میرکل برٹ‘ کی بوتل کھولتی نظر آرہی ہیں۔ وہ اپنے حریف ژینز سپاہن اور فریڈرش میرز کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg
ایس پی ڈی کے سیاست دان ڈوبتی ہوئی کشتی میں
یہاں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ آندریا ناہلیس اپنی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے اولاف شولز کے ساتھ ٹائی ٹینیک کے مشہور زمانہ منظر میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ 2018ء کے علاقائی انتخابات میں ایس پی ڈی انتخابات میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی تھی، اسی صورتحال کو یہاں یہاں ڈوبتے ہوئے ٹائی ٹینیک کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg
گولف کے کھلاڑی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گولف کھیل کے شوقین ہیں۔ اس فلوٹ میں بھی وہ گولف کھیلتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان کی پیٹھ پر تحریر ہے، ’’مجھے اپنے آپ سے محبت ہے‘‘۔ ٹرمپ نیٹو اور ڈبلیو ٹی او جیسے اداروں کی طرف نشانہ لگا رہے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg
بریگزٹ سے لڑائی
گزشتہ دو سالوں میں کارنیوال کے کئی فلوٹس میں بریگزٹ کے موضوع کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ برطانیہ کی یورپی یونین سے الگ ہونے کی تاریخ اب قریب ہی ہے۔ اس فلوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بریگزٹ کو مکے کے طور پر اپنے ہی منہ پر مار رہا ہے۔ اس کے دانتوں پر لکھا ہوا ہے ’ذمہ داریاں‘۔
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg
نیوکلئیر پاور اسٹیشن
بیلجیم کے جوہری پلانٹ میں دراڑوں کی خبرمنظر عام آنے کے بعد جرمن ریاست ’نارتھ رائن ویسٹ فیلیا‘ نے کسی حادثے کی صورت میں اپنے شہریوں کے لیے آیوڈین کی گولیوں کا آرڈر دیا تھا۔ یہاں لکھا دیکھا جا سکتا ہے، ’’اب تک سب کچھ صحیح ہو رہا تھا۔‘‘ لیکن اس جملے میں لفظ 'joot' یعنی درست کو 'jod' سے بدل دیا گیا ہے جس کا مطلب آئیوڈین ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg
آلودگی کا ذائقہ بُرا ہوتا ہے
اس فلوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاست دان کاروں کی صنعت سے نکلنے والی ضرر رساں گیس کو اپنے جسم میں ڈال رہا ہے۔ اس کے علاوہ دکھایا گیا ہے کہ کوئلہ اور آتش بازی بھی آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔