1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمجرمنی

جرمنی میں چاقو بردار کے حملے میں ایک لڑکی ہلاک، ایک زخمی

5 دسمبر 2022

دونوں لڑکیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسکول کے راستے میں تھیں۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

Deutschland | Illerkirchberg | Zwei Mädchen auf dem Schulweg angegriffen
تصویر: Ralf Zwiebler/z-media/dpa/picture alliance

جنوبی جرمن علاقے الرکرشبرگ میں ایک چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک چودہ سالہ لڑکی ہلاک جبکہ ایک تیرہ سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ ان دونوں لڑکیوں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ سکول کے راستے میں تھیں۔

الرکرش برگ کے میئر مارکوس ہوئسلر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد تمام لوگ صدمے کی حالت میں ہیں، ''ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ یہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔‘‘ الرکرشبرگ الم شہر کے پاس ہے اور اس علاقے کی آبادی پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ کے بعد قریب موجود پرائمری سکولوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور گرفتاری سے بچنے کے لیے  پڑوس کے ایک گھر میں چھپا ہوا تھا۔ اس گھر پر جب پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں تین افراد موجود تھے، جنہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا، ''ہمیں شبہ ہے کہ حملہ آور ان میں ہی سے ایک ہے۔‘‘ اس پوری کارروائی میں پولیس کے خصوصی دستے بھی شامل تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے دونوں لڑکیاں شدید زخمی ہو گئی تھیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں چودہ سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ الم شہر کی پولیس کے ترجمان وولفگانگ یرگنز نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔ابھی تک حملے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکی ہے۔

 ویسلے ڈوکری (ش ر ⁄ ع ا)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں