جرمنی میں کم اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد 63 لاکھ
5 دسمبر 2025
يہ رپورٹ اوسط تنخواہوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم اجرت والی ملازمتیں تمام ملازمتوں کا 16 فیصد بنتی ہیں، جو 2024ء کے تناسب کے برابر ہے۔
اپریل 2014 میں یہ شرح 21 فیصد تھی۔ اس کے بعد کم سے کم اجرت پر کم کرنے والوں کی تعداد ميں بتدريج کمی آئی ہے، خاص طور پر 2022 اور 2023 میں۔
کم سے کم اجرت کن شعبوں میں عام ہے؟
جرمنی میں کم سے کم اجرت اوسط مجموعی فی گھنٹہ اجرت کے دو تہائی پر مقرر کی جاتی ہے، اس میں تربیتی ملازمین کو شمار نہیں کیا جاتا۔ یعنی یہ شرح مجموعی تنخواہوں کے مطابق بدلتی رہتی ہے۔
اپریل 2025ء میں یہ حد 14.32 یورو جبکہ اپریل 2024 میں یہ 13.79 یورو تھی۔ یہ حد قانونی کم از کم اجرت سے مختلف ہے جو اس سال 12.82 یورو ہے اور 2026 کے آغاز میں بڑھ کر 13.90 یورو ہو جائے گی۔
کمی کی وجہ کیا ہے؟
2014ء سے سب سے کم اجرت پر کام کرنے افراد کی تعداد ميں کمی کی بنیادی وجہ ايک حد کا نفاذ ہے۔ جرمنی کے اقتصادی و سماجی سائنس کے انسٹیٹیوٹ (WSI) سے منسلک ایک ماہر ڈوروتھی اشپان ناگل کے مطابق، ''کم از کم اجرت کے سبب لوگوں کی جیب میں زیادہ پیسہ آ گیا ہے اور اجرت میں عدم مساوات بھی کم ہو گئی ہے۔‘‘
ادارت : عاصم سلیم