1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ

12 جولائی 2023

جرمنی میں 2022ء کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بات جرمنی میں جرائم کی تحقیقات کرنے والی وفاقی پولیس کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

Symbolbild Gewalt gegen Frauen
تصویر: Frank Hoermann//Sven Simon/IMAGO

جرمنی میں 2022ء کے دوران  گھریلو تشدد کے واقعات  میں اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جرائم کی تحقیقات کرنے والی وفاقی پولیس (BKA) کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر میں گھریلو تشدد کے 240,547 واقعات رجسٹر کیے گئے۔ یہ تعداد اس سے ایک برس پہلے کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ تھی۔

جرمنی میں پولیس کو رپورٹ کیے جانے والے گھریلو تشدد کے واقعات میں گزشتہ پانچ سال سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق اب بھی ایسے بہت سے جرائم رپورٹ نہیں کیے جاتے، جس کی وجہ متاثرہ افراد کی شرمندگی سے بچنے کی کوشش ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ریکارڈ کیے گئے کیسز میں سے تقریباﹰ 80 فیصد کی متاثرین خواتین تھیں اور 78 فیصد کیسز میں تشدد کرنے والے مرد تھے۔تصویر: Francois Destoc/MAXPPP/picture alliance/dpa

متاثرین میں اکثریت خواتین اور بچوں کی

جرائم کی تحقیقات کرنے والی وفاقی پولیس BKA کی رپورٹ کے مطابق گھریلو تشدد کے دو تہائی واقعات پارٹنرز کے درمیان ہوئے اور ان کی تعداد میں 2021ء کے مقابلے میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ریکارڈ کیے گئے کیسز میں سے تقریباﹰ 80 فیصد کی متاثرین خواتین تھیں اور 78 فیصد کیسز میں تشدد کرنے والے مرد تھے۔

چالیس فیصد کیسز میں تشدد سابقہ پارٹنر کی طرف سے کیا گیا جبکہ 60 فیصد تشدد کے واقعات موجودہ پارٹنرز کی طرف سے پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق 37 فیصد کیسز میں متاثرین بچے یا پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں تھے۔

گھریلو تشدد کے خاتمے میں ناکامی پر جرمن حکومت پر تنقید

جرمنی میں خواتین کی کونسل کی طرف سے ملک کی وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ خواتین کو گھریلو تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی۔

اس کونسل کی ایک مشیر مونیکا ریمے نے ایک جرمن اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’جرمن حکومت خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے درکار اقدامات نہیں کر رہی۔‘‘

گھریلو تشدد کے خلاف جدوجہد

04:43

This browser does not support the video element.

مونیکا ریمے نے مزید کہا، ’’اسی سبب کونسل آف یورپ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ تشدد کے خاتمے کے لیے ایک قومی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔‘‘

ا ب ا/م م (ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں