1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں ہڑتال، پلبک ٹرانسپورٹ بند، پروازیں منسوخ

10 اپریل 2018

جرمنی میں آج پبلک سروس کے شعبے میں ہڑتال کی وجہ سے کئی سو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہڑتال کے باعث جرمنی کے کئی شہروں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

München Flughafen Warnstreik im öffentlichen Dienst
تصویر: Getty Images/AFP/C. Stache

جرمنی کی لیبر یونین ’ویرڈی‘ کے مطابق آج دس اپریل بروز منگل فرینکفرٹ، میونخ، کولن بون اور بریمن کے ہوائی اڈوں پر کام نہیں کیا جائے گا۔ اس صورتحال پر جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کو اپنی آٹھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کرنا پڑا جن میں اٹھاون بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔

جرمن کار ساز اداروں میں ہڑتال

حکام کے مطابق آج پروازوں کی منسوخی کے باعث نوے ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ویرڈی کے مطابق آج ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ عملہ، کسٹمر سپورٹ اور بعض جگہوں پر فائر بریگیڈ عملہ بھی ہڑتال پر ہے۔

لیبر یونین کی جانب سے اس ایک روزہ ’تنبیہی ہڑتال‘ کے باعث کئی جرمن صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی سوئمنگ پولز کے علاوہ چائلڈ کیئر سینٹرز بھی بند ہیں۔

وفاقی جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور باڈن وورٹمربگ کے متعدد شہروں میں بھی آج پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔ ویرڈی اس شعبے کے تقریباً تیئس لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ش ح/ ع ا (ڈی پی اے)

ماما میرکل، دروازہ کھول دو !

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں