موسیقی کے دو معروف جرمن بینڈ مشرقی شہر کیمنٹز میں نسل پرستی کے خلاف کنسرٹ کر رہے ہیں۔ اس کنسرٹ کا مقصد مہاجرین کے خلاف دائیں بازو کے نظریات کے حامل افراد کے بڑھتے ہوئے پُر تشدد مظاہروں کے تناظر میں امن کا پیغام دینا ہے۔
اشتہار
مشرقی جرمن شہر کیمنٹز میں پیر کے روز بعدِ سہ پہر ہونے والے اس کنسرٹ میں موسیقی کے متعدد جرمن گروپ حصہ لے رہے ہیں جو میوزک کے ذریعے اجانب دشمنی، نسل پرستی اور تشدد کے خلاف امن کا پر چار کریں گے۔ ان گروپوں میں دو بے حد مقبول میوزک بینڈ’دی ٹوٹن ہوزن‘ اور ’کرافٹ کلب‘ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نسل پرستی کے خلاف موسیقی کی اس شام میں حصہ لینے والے گروپوں میں ’پاپولر پنک روک بینڈ‘ ریپرز مارٹیریا اینڈ کیسپر اور چند مقامی بینڈ بھی شامل ہیں۔
اس کنسرٹ میں داخلہ فری رکھا گیا ہے اور اس کا موٹو’دیئر آرمور آف اَس‘ ہے۔اس کنسرٹ کا آئیڈیا سب سے پہلے کیمنٹز سے ہی تعلق رکھنے والے بینڈ کرافٹ کلب نے پیش کیا تھا۔ اس بینڈ نے اپنے ایک حمدیہ گیت سے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔
ایک مشترکہ بیان میں ان میوزیکل گروپوں نے اُن سینکڑوں افراد کو خراج تحسین پیش کیا جو دائیں بازو کے نظریات کے حامل افراد سے مقابلے کے لیے اُن کے مد مقابل آئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا،’’ ہم سڑکوں پر آئے اس نسل پرست ہجوم کو بغیر کسی رد عمل کے یوں ہی جانے نہیں دے سکتے۔ ہمیں امید ہے کہ بہت سے لوگ اس مقصد میں ہمارے ساتھ چلیں گے۔ ہم نئے نازیوں کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئے ان افراد کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔‘‘ بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف پیر کے روز ہونے والے اس کنسرٹ میں شرکت کے لیے کیمنٹز کا رخ کریں۔
کنسرٹ منعقد ہونے کے اعلان کے بعد ہزاروں افراد نے سوشل نیڈیا کے ذریعے اس میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مشرقی جرمن شہر کیمنٹز رواں ہفتے کےآغاز میں دائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے منعقد کرائے گئے پُر تشدد مظاہروں کی آماجگاہ بنا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایک پینتیس سالہ جرمن شخص کی ایک شامی اور عراقی قومیت کے افراد کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت کے بعد اختتام ہفتہ پر جرمن شہر کیمنِٹز میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے مسلسل دو روز تک احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ ان مظاہرین نے کچھ ایسے افراد کا پیچھا بھی کیا جنہیں وہ مہاجرین سمجھ رہے تھے۔
ص ح / ع ت / نیوز ایجنسی
فرینکفرٹ میوزک فیئر، جدیدیت اور روایات کا امتزاج
گِٹار، پیانو، ڈرم، ڈی جے مکسر اور بہت کچھ۔ یعنی فرینکفرٹ کے اس میلہء موسیقی میں جدید ترین آلات موسیقی بھی ہیں اور روایتی ساز بھی۔ اس برس اس تین روزہ میلے میں دو سو نمائش کنندگان شریک ہوئے۔
تصویر: DW/G. Reucher
روایتی یا فنی اعتبار سے پرانے
یہ جدید ترین الیکٹرانک گِٹار روایت اور جدیدیت کے امتزاج سے تیار کیے گئے ہیں۔ مگر فرینکفرٹ میوزک فیئر صرف ’راک اینڈ رول‘ کی واپسی ہی نہیں چاہتا۔ اس میلے میں میوسیقی کی صنعت میں جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو متعارف کروا کر آلاتِ موسیقی کی تیاری میں نئے امکانات بھی نمایاں ہیں۔
تصویر: DW/G. Reucher
کمالِ فن
بوزنڈورفر اور یماہا کے باہمی اشتراک سے یہ خودکار ’ہائی ڈیفینیشن‘ گرینڈ پیانو تیار کیا ہے۔ اسے بجانے والے بس وہاں بیٹھیں اور اپنے ٹیبلٹ پر پہلے سے ریکارڈ دھنوں کو بجائے اور اس پیانوں کے بٹن ہلنے لگتے ہیں اور دھن یہاں بجنے لگتی ہے۔ اس انتہائی جدید پیانو کی مدد سے کوئی بھی پسندیدہ دھن ٹھیک ٹھیک طریقے سے اس گرینڈ پیانو پر بجتی ہے۔
تصویر: DW/G. Reucher
ذہین خیال
یہ سمال یاماہا ٹرانس ایکوسٹک گٹار دیکھنے میں شاید عام سا ہو مگر یہ خصوصی ایفیکٹ کو خودکار طریقے سے ایمپلیفائی کرتا ہے اور اس سے جو آواز پیدا ہوتی ہے وہ اس سے قبل خصوصی طور پر تیار کردہ کمروں ہی سے حاصل کی جا سکتی تھی۔ یہ ایکوسٹک گٹار سیکھنے والوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے، جو اپنے دوستوں کو کسی پکنک کے موقع پر حیران کر سکتے ہیں۔
تصویر: DW/G. Reucher
سونک لکڑی
خصوصی ڈرم میکر جان گُڈ خصوصی طور پر تسمانیہ سے یہ لکڑی منتخب کرنے گئے، جس سے یہ بیس ڈرم بنا ہے۔ اسے وُڈ ویسپر یا سرگوشی کرتی لکڑی کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ گڈ موزوں لکڑی ڈھونڈنے دنیا کے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں۔ تسمانیہ کی اس لکڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ’گرم آواز‘ پیدا کرتی ہے۔ اس ڈرم کی قیمت دس ہزار یورو ہے۔
تصویر: DW/G. Reucher
میگا ای ڈرم
یاماپا الیکٹرونک ڈرم کٹ پچاس ڈرموں کی آواز کا وعدہ کرتی ہے۔ یہ ڈرم پیڈ خصوصاﹰ شور کو جذب کرنے کی اہلیت کے حامل ہیں، تاکہ آپ ڈرم گھر پر بھی آرام سے بجا لیں۔ اس سے پیدا ہونے والی آواز نہایت قدرتی لگتی ہے۔ آپ یہ ڈرم بجائیں گے، تو آپ کو لگے گا کہ آپ ایک روایتی ایکوسٹک ڈرم بجا رہے ہیں۔
تصویر: DW/G. Reucher
ہیوی میٹل
میٹل ڈرم پاور نے، جسے دنیا میں ہیوی میٹل آلات موسیقی کا رہنما سمجھا جاتا ہے، پہلی بار مکمل طور پر اسٹین لیس اسٹیل سے تیار ڈرم کٹ فرینکفرٹ میوزک فیئر میں متعارف کروائی۔ اس ڈرم کٹ کی موجد مارٹن انسٹورمنٹ، اسٹیل پروسیسنگ کمپنی ہے۔ اس ڈرم سیٹ کی قیمت پندرہ ہزار یورو ہے۔
تصویر: DW/G. Reucher
کیا آپ تیار ہیں؟
یہ ڈی جے پرفارمنس کنٹرولر ریلوپ کا جدید ورژن ہے، جس میں دو ڈی جے سافٹ ویئر پروگرامز موجود ہیں اور انہیں جوڑنے والے آلات بھی، جس میں آن لائن میوزک اسٹیریمنگ سروس بھی شامل ہے۔ میکس آن چار میں سپوٹیفائی تک کو شامل کر دیا گیا ہے، جس سے ڈے جے کو تیس ملین ٹریکس تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور یہ کسی بھی لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔