جرمنی کا داعش کے خلاف فوجی کارروائی میں شرکت کا فیصلہ
01:55
27 نومبر 2015
جرمن حکومت نے اپنے ٹورناڈو طیارے شام بھیجنے اور یوں جاسوس طیاروں کے ساتھ داعش کے خلاف جنگ میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن بحریہ بھی اس کارروائی میں شریک ہو گی۔ ان اقدامات کے لیے جرمن پارلیمان کی منظوری ابھی باقی ہے۔