1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی:  کم از کم اجرت کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے

11 ستمبر 2018

جرمن مالیاتی حکام کم از کم اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ایک جائزے کے مطابق جرمنی میں مجموعی افرادی قوت کے دس فیصد حصے کو کم از کم اجرت نہیں دی جاتی۔

06.01.2015 DW MADE IN GERMANY Mindestlohn Deutschland
تصویر: DW

جرمن حکام کم از کم اجرت کے نفاذ کے قانون کو مکمل طور پر لاگو کرنے کے لیے پہلی ملک گیر کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ملکی مالیاتی شعبے کے چھ ہزار سے زائد انسپکٹر مختلف مقامات پر چھاپے ماریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ تمام مزدوروں کو تقریباً آٹھ یورو اور چوراسی سینٹ فی گھنٹہ  سے کم ادا نہ کیے جا رہے ہیں۔ ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جنہیں غیر قانونی طور پر کام پر رکھا گیا ہے۔

یہ آپریشن وفاقی کسٹم سروس کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جو وزارت مالیات کا حصہ ہے۔

جرمن وزارت مالیات کو 2017ء میں اس قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے ٹیکس کی مد میں ایک ارب یورو تک کا نقصان ہوا ہے۔ ماہرین کی رائے میں کم از کم اجرت کے قانون کی خلاف ورزی اور غیر قانونی ملازمتوں کی وجہ سے ہونے والا اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔

 وفاق وزیر مالیات اولاف شُلز چاہتے ہیں کہ مالیاتی امور کی نگرانی کرنے والے ادارے (ایف کے ایس) میں افرادی قوت کو 2012ء تک چھ ہزار آٹھ سو سے بڑھا کر آٹھ ہزار پانچ سو کر دیا جائے۔ اس سال کے آغاز میں جرمن ٹریڈ یونین اتحاد کی جانب سے اس موضوع پر ایک جائزہ مرتب کرایا گیا تھا، جس کے مطابق تقریباً ستائیس لاکھ افراد کو قانون کے مطابق فی گھنٹہ اجرت نہیں دی جاتی۔

لوگ اپنا ملک کیوں چھوڑ رہے ہيں؟

01:01

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں