جرمن کمپنیاں بیرون ملک سے ہنر مند کارکنوں کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے کوشش بھی کر رہی ہیں۔ نئے امیگریشن قوانین کے نافذ ہونے کے بعد بھی نظام کی پیچیدگیاں برقرار ہیں جس کی وجہ سے اداروں کو درکار افراد کی بھرتیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔