جرمنی کے کوچ لؤو کا جيت کا عزم
1 جنوری 2013يو آخم لؤو نے کہا: ’’يہ اہم ہے کہ ہماری نوجوان ٹيم کے سيکھنے کا گراف اوپر ہی کی طرف جاتا رہے۔ پچھلے چند برسوں ميں قومی فٹ بال ٹيم نے بہت تيز رفتاری سے ترقی کی ہے ليکن يہ رفتار ہميشہ ہی جاری نہيں رہ سکتی۔‘‘
يوآخم لؤو نے کہا کہ ٹيم کی کارکردگی کو رشک کی نظر سے ديکھا جاتا ہے اور اُسے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹيم بننا ہے۔
پچھلے سال جرمنی کی قومی فٹ بال ٹيم کو کئی بار ناکامی کا منہ ديکھنا پڑا۔ يورو 2012 کے مقابلے کے سيمی فائنل ميں اٹلی نے اُسے شکست دے دی۔ ورلڈ کپ کے مقابلے ميں اس کا اور سويڈن کا ميچ برابر رہا۔ دونوں ٹيموں نے چار چار گول کيے۔ ليکن جرمن قومی فٹ بال ٹيم کے کوچ يو آخم لؤو نے کہا: ’’اب حالات بدل چکے ہيں۔ اب ہم دوبارہ جارح بننا چاہتے ہيں۔‘‘
جرمن قومی فٹ بال ٹيم نے 1996 ميں برطانيہ ميں ہونے والی کاميابی کے بعد سے کوئی بڑا کپ نہيں جيتا ہے ليکن ملک ميں بہت سے لوگ يہ سمجھتے ہيں کہ اب قومی ٹيم ميں ايسے کھلاڑی ہيں جو چوتھا ورلڈ کپ جيت سکتے ہيں۔
جرمنی 2002 کے ورلڈ کپ ميں فائنل ميچ تک پہنچ گيا تھا۔ 2008 اور 2010 ميں وہ ورلڈ کپ کے سيمی فائنل تک پہنچ گيا تھا۔ يورو 2008 کے فائنل ميں اُسے اسپين نے ہرا ديا تھا۔ 2012 کا يورو کپ جيتنے کی اميدوں پر سيمی فائنل ميں ايک کے مقابلے ميں دو گول سے اٹلی کے ہاتھوں شکست سے اوس پڑ گئی تھی۔ اس سے پہلے جرمنی نے ٹورنامنٹ کے چار ميچ جيت ليے تھے۔ اس شکست کے بعد لؤو پر پہلی بار سنجيدگی سے تنقيد کی گئی تھی۔ لؤو نے خبر ايجنسی ڈی پی اے کو بتايا کہ وہ يہ نہيں سمجھتے کہ 2012 ان کے ليے سب سے مشکل سال تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹيم مشکلات پر قابو پا چکی ہے۔
sas,aba/DPA