جرمنی میں گیس پر انحصار کرنے والی اسٹیل اور گلاس کی صنعتوں پر روسی گیس کی ترسیل منقطع ہونے کے بہت سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کئی فیکٹریوں کو اپنی پیداوار روکنی پڑ جائے گی۔ ہزاروں ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگ سکتی ہیں اور دیگر صنعتی شعبوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔