1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن انٹرنیٹ صارفین اور گوگل سرچ رجحانات

18 دسمبر 2022

گوگل نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ جرمن انٹرنیٹ صارفین کی سرچ سرگرمیوں میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کا موضوع سر فہرست رہا۔

Suchmaschine Google
تصویر: AP

 

2022ء میں جرمن صارفین نے زیادہ تر یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے خبریں اور پس منظر کی اطلاعات حاصل کرنے کے لیے گوگل سرچ انجن کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ اسپورٹس کے پروگرامز، ملکہ الزبتھ دوم کی موت اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ 19 میں بھی لوگوں کی بہت دلچسپی رہی۔ پڑوسی ملک کے خلاف روس نے جارحیت کیوں کی؟ یہ کیوں والا وہ سوال تھا جو جرمنی میں دوہزار بائیس میں تواتر کے ساتھ گوگل سرچ میں پوچھا گیا۔

گوگل نےحال ہی میں انکشاف کیا کہ جرمنی میں انٹرنیٹ صارفین کی سرچ سرگرمیوں میں پڑوسی ملک کے خلاف روسی جارحیت کا موضوع سر فہرست رہا۔ عمومی سرچ کی اصطلاحوں اور شہ سرخیوں کی اہم فہرستوں میں لفظ یوکرین سب سے اوپر رہا۔ تاہمیوکرینکی جنگ صرف عمومی سرچ تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ یہ موضوع شہ سرخیوں، سال کے اہم سوالات، سیاستدانوں کی گفتگو اور 'میمیز‘ میں بھی چھایا رہا۔

مثال کے طور پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نہ صرف جرمنی میں تلاش کیے جانے والے سیاستدانوں کی گوگل سرچ میں سرفہرست رہے بلکہ ممتاز سیاستدانوں کی فہرست میں بھی وہ پہلے نمبر پر رہے۔

کیسے سے شروع ہونے والے سوالات میں بھی پوٹن سرفہرست رہے۔ مثال کے طور پر یہ سوال پوچھا گیا کہ پوٹن کی عمر کتنی ہے جبکہ میمیز میں بھی پوٹن کا نمبر سب سے اوپر رہا۔ سیاستدانوں کی فہرست میں صدر پوٹن کے سب سے بڑے حریف یوکرینی صدر زیلنسکی کا نمبر پانچواں رہا۔

شہ سرخیوں کی اہم فہرستوں میں لفظ یوکرین سب سے اوپرتصویر: Nicolas Economou/NurPhoto/picture alliance

 

سرچ انجن پر کووڈ 19 کا کم ہوتا ہواغلبہ

مزید براں کورونا وائرس، جو گزشتہ کچھ برسوں سے سرچ انجن میں سر فہرست رہا، اب اس فہرست میں نہیں تھا۔ اس کی بجائے گوگل صارفین کی توجہ کا مرکز منکی پوکس کی وبا رہا، جو دوہزار بائیس میں جرمنی میں بھی پھیلی تھی۔

تاہم مقبول عام سوالات (کیسے سے شروع ہونے والے سوالات) کی فہرست دیکھنے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وبا کے حوالے سے اطلاعات کی اب بھی ضرورت ہے یا وفاقی اور ریاستی سطح پر حکومت کے طرز عمل کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے۔

قرنطینہ کتنے عرصے  کا ہونا چاہیے ؟ یہ وہ سوال تھا جو سوالات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ یہ سوال، کہ پی سی آر کے ٹیسٹ میں کتنا وقت لگتا ہے؟، چوتھے نمبر پر رہا۔

ان سوالات کے بعد یہ سوال کہ کتنے عرصے بعد ایک شخص صحتیاب تصور کیا جاتا ہے؟، پانچویں نمبر پر تھا اور یہ سوال کہ کتنے عرصے تک آپ کو ویکسینیٹڈ سمجھا جاتا ہے؟، ساتویں نمبر پر تھا۔ کورونا کتنے عرصے رہتا ہے؟، یہ سوال نویں نمبر پر رہا اور کورونا کتنے عرصے تک کسی دوسرے کو متاثر کر سکتا ہے؟، اس کا دسواں نمبر رہا۔

2022ء شہ سرخیوں کی اہم فہرستوں میں لفظ یوکرین سب سے اوپرتصویر: picture-alliance/empics/D. Lipinski

ورلڈ کپ اورملکہ کی موت بھی سر فہرست رہے

گوگل سرچ ٹرینڈز سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسپورٹس کا جرمنوں کی زندگی میں کتنا اہم کردار ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کی جرمنی کی مردوں کی قومی ٹیم کی کارکردگی بری رہی، WM 2022 یعنی ورلڈ کپ 2022 ء  عمومی سرچ لسٹ میں یوکرین کے بعد دوسرے نمبر پر رہا، جس کے بعد اولمپک گیمز دوہزار بائیس تھا۔ جنرل سرچ ٹرم میں ملکہ کا نمبر چوتھا تھا۔ فیئر ویل فہرست میں بھی، ملکہ الزبتھ دوم کی موت، جوبہت سے جرمنوں کی دلوں کی ملکہ تھیں، سب سے اوپر رہا۔ گوگلصارفین نے پوپ سنگر Aaron Carter اور اداکارہ Anne Heche کی بے وقت  موت میں بھی بہت دلچسپی ظاہر کی۔

 

کیا آپ کو یونانی تصور جسمانی عضو جیسا کہ انگلیوں اور انگوٹھے کا علم تھا؟

کیا سے شروع ہونے والے سوالات کی فہرست میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا سوال شاید باعث حیرانی ہو۔ اتنے سارے لوگ Akren، جو ایک یونانی زبان سے لیا گیا جرمن طبی لفظ یا اصطلاح ہے، کو جاننا چاہتے تھے؟ تاہم جرمن کوئز شو کے ناظرین، جو کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں، ان کواس سوال کا جواب آنا چاہیے۔ اس سوال کی وجہ سے جنوری میں ایک امیدوار آر ٹی ایل شو تقریباً ہار گئی تھی۔

 

عبدالستار/ ک م( ڈی پی اے، کے این اے، رائٹرز)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں