1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمجرمنی

جرمن ایجنٹوں کا ارب پتی روسی تاجر کے بنگلے پر چھاپہ

6 اکتوبر 2023

جرمن ایجنٹوں نے روس کے ایک ارب پتی مسلمان تاجر کے لگژری بنگلے پر چھاپہ مارا ہے۔ جرمن ساختہ انتہائی مہنگی گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ کروڑوں مالیت کی دیگر اشیاء بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

جرمن ایجنٹوں کا ارب پتی روسی تاجر کے بنگلے پر چھاپہ
جرمن ایجنٹوں کا ارب پتی روسی تاجر کے بنگلے پر چھاپہتصویر: Christoph Reichwein/dpa/picture alliance

جرمن حکام نے روسی ارب پتی کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن یورپی یونین کی پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے ان کے اثاثوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق جرمن پولیس، ٹیکس کے تفتیش کاروں اور جنوبی جرمن ریاست باویریا کے کسٹم ایجنٹوں نے جمعرات کو ایک نامعلوم روسی شخصیت کے وِلا پر مشترکہ چھاپہ مارا ۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے ایسی درجنوں شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جو صدر پوٹن یا پھر حکومتی اداروں کے قریب سمجھی جاتی ہیں۔ ایسی روسی اشرافیہ کے لیے ''اولیگارکس'' کی اصلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ گزشتہ روز ایسی ہی پابندیوں کی شکار ایک روسی شخصیت کے ولا پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

جرمن ایجنٹوں کا ارب پتی روسی تاجر کے بنگلے پر چھاپہتصویر: Christoph Reichwein/dpa/picture alliance

کسٹم حکام کا کہنا تھا، ''تحقیقات سے متعلق حکمت عملی کی وجہ سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔‘‘

روسی ازبک تاجر علی شیر عثمانوف کو نشانہ بنایا گیا

دریں اثنا خبر رساں ادارے روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ اس چھاپے میں روسی ازبک تاجر علی شیر عثمانوف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن پر روسی حملے کے بعد پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ جائے وقوعہ پر لی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہائی مہنگی اور لگثری گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا۔

جرمن ایجنٹوں کا ارب پتی روسی تاجر کے بنگلے پر چھاپہتصویر: Christoph Reichwein/dpa/picture alliance

جس ولا پر چھاپہ مارا گیا ہے، وہ باویریا کی ٹیگرن جھیل کے کنارے واقع ہے۔  جرمن حکام کے مطابق صرف اسی ایک بنگلے پر چھاپہ نہیں مارا گیا بلکہ میونخ میں کئی دیگر مہنگے گھروں میں بھی ایسی ہی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر ان کارروائیوں میں 30 تفتیش کاروں نے حصہ لیا۔

ارب پتی روسی امراء پراسرار انداز میں اچانک مرنے کیوں لگے؟

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی عثمانوف پر منی لانڈرنگ اور یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا الزام تھا۔ علی شیر عثمانوف خود کو مسلمان قرار دیتے ہیں اور ان کی اہلیہ کا تعلق ایک یہودی خاندان سے ہے۔

روس کے ارب پتی یہودی تاجر ابرامووچ نے اسرائیلی شہریت لے لی

اس ازبک نژاد روسی تاجر نے سن 2012 میں یو ایس ایم ہولڈنگ کی بنیاد رکھی تھی، جو کئی دیگر کمپنیوں کے ساتھ ساتھ میٹالوئن ویسٹ، ڈیلی اخبار کومرسنٹ، میگا فون، اسکارٹیل، میل ڈاٹ آر یو گروپ اور ٹیلی ویژن چینل ڈزنی روس کی مالک ہے۔

ا ا / ش ر (ڈی پی اے، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں