1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن تاریخ میں جون کا گرم ترین دن

2 جولائی 2019

رواں برس جون کا آخری دن جرمنی میں نہایت گرم رہا۔ اس دن کا درجہٴ حرارت گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں خاصا زیادہ تھا۔ اسی طرح رواں برس ماہِ جون کئی یورپی ممالک میں بھی شدید گرم رہا۔

Deutschland Hitze Sommer in Bonn
تصویر: DW/A. Islam

جون سن 2019 کے دوران جرمنی میں انتہائی زیادہ درجہ دیکھا گیا۔ شدید گرم موسم کی وجہ سے عام لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔ تیس جون کو مغربی وفاقی جرمن ریاست رائن لینڈ پلاٹینیٹ میں درجہٴ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ یا 102 ڈگری فارن ہائیٹ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ درجہٴ حرارت جرمن تاریخ میں سب سے زیادہ نہیں ہے لیکن تاریخی اعتبار سے ماہِ جون میں گرمی کے تسلسل کو غیر معمولی قرار دیا گیا ہے۔ جرمنی کی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ درجہٴ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے اور یہ ریکارڈ ابھی تک برقرار ہے۔

جرمن محکمہٴ موسمیات نے پہلے سے ہی خبردار کر دیا تھا کہ تیس جون کو وسطی رائن علاقے اور مشرقی حصوں میں شدید گرم کی وجہ سے درجہٴ حرارت کے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے قوی امکانات تھے۔ کئی جرمن شہروں میں شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے خصوصی ہنگامی منصوبہ بندی بھی کی گئی تھی۔

مختلف جرمن شہروں میں لوگوں کو راحت دینے کے لیے پانی کے فوارے چالو کیے گئے تھےتصویر: Reuters/I. Fassbender

جرمنی کے ہمسایہ ملک فرانس میں جمعہ 28 جون کو 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ وسطی یورپ میں شدید گرمی کی لہر ابھی تک کئی ہلاکتوں کی وجہ بن چکی ہے۔

جرمن شہر ہیمبرگ میں اتوار تیس جون کو میراتھن دوڑ میں شریک ستاون اتھلیٹسں کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑا اور انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ اتھلیٹس 35 ڈگری سینٹی گریڈ میں میں شروع کی گئی ریس میں شریک تھے۔ ان کے علاوہ 141 ایتھلیٹس  کو ریس کے لیے قائم ہنگامی مراکز پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی شہر مونٹے پائیلر کے قریب وِلوژئی نامی گاؤں میں جمعہ اٹھائیس جون کو درجہ حرارت 45.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ وہی علاقہ ہے جس میں قبل ازیں اگست 2003ء میں تب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے گرم دنوں پر لوگوں شہروں میں ساسے تلاش میں رہےتصویر: DW/A. Islam

گرمی کی شدت سے جرمنی اور فرانس میں انسانی ہلاکتوں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر عمر رسیدہ افراد تھے۔ مجموعی طور پر مختلف یورپی ممالک میں آٹھ افراد گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے زندگی ہار گئے۔ نصف ہلاکتیں اٹلی اور اسپین میں ہوئیں۔

شدید گرمی کے تناظر میں کیتھولک مسحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اتوار تیس جون کی ویٹیکن سٹی میں عوامی دعائیہ عبادت میں خصوصی دعا کی۔ جرمنی اور فرانس کے علاوہ شدید گرمی کی لہر نے اٹلی، اسپین، یونان، شمالی مقدونیعہ، بلغاریہ اور پرتگال کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

ع ح، ا ب ا، ڈی ڈبلیو 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں