1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن حکومت کی طرف سے ’کِپا‘ پہننے پر اصرار

28 مئی 2019

جرمن حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ یہودیوں کی مقدس ٹوپی ’کِپا‘ پہنیں۔ حکومت کی طرف سے یہ اصرار اسرائیل مخالف مظاہرے سے قبل اور یہودیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سامنا آیا ہے۔

Deutschland Tag der Kippa in Bonn
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Gambarini

جرمنی میں بڑھتے سامیت مخالف جذبات کے تناظر میں حکومت کے سامیت دشمنی کے انسداد کے شعبے کے کمشنر فِیلکس کلائن نے اختتام ہفتہ پر کہا تھا کہ وہ یہودیوں کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ جرمنی میں ہر وقت کپا پہنیں۔ ان کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی صدر ریوین ریولِن نے اس مشورے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا غماز ہے کہ یہودی جرمنی میں محفوظ نہیں ہیں۔

اسرائیلی صدر ریوین ریولِن نے اس مشورے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا غماز ہے کہ یہودی جرمنی میں محفوظ نہیں ہیں۔تصویر: Getty Images/AFP/M. Kahana

تاہم پیر کی شام چانسلر میرکل کے ترجمان کی اس معاملے میں مداخلت کے بعد کلائن نے کہا کہ ان کے بیان کا مقصد صرف یہ بتانا تھا کہ یہودی جرمنی میں محفوظ نہیں ہیں۔ میرکل کے ترجمان سباستیان زائبرٹ نے بھی پریس کانفرنس میں کہا، ’’ریاست ملک بھر میں تمام شہریوں کے مذہبی آزادی کے حق کو یقینی بنائے گی۔۔۔ اور یہ کہ کوئی بھی ہمارے ملک میں کِپا پہن کر کہیں بھی آ جا سکے۔‘‘

سامیت دشمنی کے انسداد کے شعبے کے کمشنر فِیلکس کلائن نے اختتام ہفتہ پر کہا تھا کہ وہ یہودیوں کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ جرمنی میں ہر وقت کپا پہنیں۔تصویر: Imago Images/epd/C. Ditsch

میرکل کے ترجمان کے بیان کے بعد جرمنی میں سامیت دشمنی کے انسداد کے شعبے کے کمشنر فِیلکس کلائن کی طرف سے بھی اپنے مشورے کی وضاحت کی گئی ہے۔ ان کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ بیان کے مطابق، ’’میں برلن اور پورے جرمنی کے شہریوں سے کہتا ہوں کہ وہ آئندہ ہفتے کے روز کِپا پہنیں اگر برلن میں منائے جانے والے یوم القدس کے موقع پر اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف نئے ناقابل برداشت حملے سامنے آتے ہیں تو۔‘‘

یوم القدس، یروشلم پر اسرائیلی قبضے کے خلاف سالانہ منایا جانے والے ایک ایونٹ ہے جو ہفتہ یکم جون کو منایا جا رہا ہے۔

جرمنی میں سامیت دشمنی کے خلاف اقدامات کی منظوری

02:58

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ع ح (اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں