1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن سفیر کا راولپنڈی سے گجرانوالہ تک ٹرین میں سفر

بینش جاوید
7 ستمبر 2017

اسلام آباد میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے گجرانوالہ میں چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے دفتر میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور خطے میں پاکستان اور جرمن کاروبار کے فروغ پر گفتگو کی۔

Pakistan Deutscher Botschafter Martin Kobler
تصویر: German Embassy Islamabad

اسلام آباد میں جرمنی کے سفارت خانے کے فیس بک پیج پر جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ راولپنڈی سے گجرانوالہ ٹرین میں سفر کر رہے ہیں۔ ان تصاویر میں کوبلر ٹرین میں آرام سے بیٹھے نظر آرہے ہیں اور وہ اردو زبان سیکھنے کی کتاب پڑھ رہے ہیں۔

سفارت خانے کے فیس بک پیج کے مطابق جرمن سفیر کوبلر نے گجرانوالہ پہنچ کر چیمبر آف کامرس میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور دونوں  ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر گفتگو بھی کی۔

جرمن سفیر کوبلر نے گجرانوالہ پہنچ کر چیمبر آف کامرس میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کیتصویر: German Embassy Islamabad

پاکستان کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ یہاں غیر ملکیو‌ں اور خاص طور پر سفارت کاروں کے لیے سکیورٹی انتظامات ناکافی ہیں۔ مارٹن کوبلر کے سفر کی تصاویر اس تاثر کو غلط ثابت کر رہی ہیں۔

غیرقانونی ترک وطن، پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کا انٹرویو

02:00

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں