1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

جرمن شہری اپنے ہی ملک میں خود کو کتنا محفوظ سمجھتے ہیں؟

شمشیر حیدر
6 فروری 2017

حال ہی میں کرائے گئے ایک عوامی جائزے کے مطابق ایک چوتھائی جرمن شہری خود کو محفوظ سمجھتے ہیں لیکن جرمن شہریوں کی بڑی تعداد اب اپنے ہی ملک کی گلیوں اور پارکوں میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔

Deutschland Düsseldorfer Altstadt mit Polizisten
تصویر: picture alliance/dpa/M. Hitij

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ایک جرمن میگزین ’پینوراما‘ کے لیے کیے گئے ایک سروے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک چوتھائی جرمن شہری شاہراہوں، پارکوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر خود کو محفوظ یا بہت محفوظ سمجھتے ہیں تاہم جائزے کے مطابق جرمن شہریوں، خاص طور پر خواتین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

دو برسوں میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیں

جرمنی میں پناہ کی تمام درخواستوں پر فیصلے چند ماہ کے اندر

شمالی جرمن شہر ہیمبرگ کے عوامی نشریاتی ادارے این ڈی آر نے ’پینوراما‘ میگزین کے لیے کیے گئے ایک عوامی جائزے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کی نسبت قریب ایک تہائی جرمن خواتین خود کو عوامی مقامات پر محفوظ نہیں سمجھتیں۔

سروے کے مطابق ستائیس فیصد سے زائد جرمن خواتین کا کہنا تھا کہ وہ خود کو غیر محفوظ یا انتہائی غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔ ان خواتین میں سے باسٹھ فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کچھ خاص شاہراہوں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بالخصوص شام کے اوقات میں زیادہ غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ ان باسٹھ فیصد میں سے ایک تہائی خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں عدم تحفظ کا احساس گزشتہ دو برسوں سے پایا جاتا ہے۔

اس تازہ عوامی جائزے میں ایک اور بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ تیرہ فیصد جرمن خواتین ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنے ہمراہ مرچوں والا اسپرے (pepper spray) رکھتی ہیں۔ ایسی خواتین میں سے پینسٹھ فیصد خواتین نے بتایا کہ وہ یہ اسپرے پچھلے دو برسوں سے اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

جائزے کے دوران یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا جرمن شہری کسی خاص گروہ کے باعث خوفزدہ ہیں تو ایک نصف سے کچھ زائد نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ کسی خاص گروہ سے خائف ہیں۔ تاہم سینتالیس فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ خاص قسم کے لوگوں کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ ایسے لوگوں میں سے ایک تہائی سے زائد افراد نے کہا کہ وہ غیر ملکیوں اور مہاجرین کی وجہ سے عوامی مقامات پر خود کو شدید غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

افراٹیسٹ نامی ادارے کی جانب سے کیے گئے اس عوامی جائزے میں اٹھارہ برس سے زائد عمر کے 1012 جرمن زبان بولنے والوں نے حصہ لیا۔ یہ سروے ٹیلی فون کے ذریعے 24 جنوری سے لے کر 26 جنوری تک کیا گیا۔

جرمنی: طیارے آدھے خالی، مہاجرین کی ملک بدری میں مشکلات حائل

امیدوں کے سفر کی منزل، عمر بھر کے پچھتاوے

03:00

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں