1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن شہر ہالے میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

25 اکتوبر 2019

مشرقی جرمن شہر ہالے میں بدھ نو اکتوبر کی ہونے والی فائرنگ میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے مقام کے نزدیک یہودیوں کی عبادت گاہ بھی واقع ہے۔ ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لینے کا بتایا گیا ہے۔

Deutschland Schüsse in Halle
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Willnow

ابتدائی اندازوں کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں ایک سے زائد افراد شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک گاڑی میں سوار تھے۔ وفاقی جرمن صوبے سیکسنی انہالٹ میں ایک سڑک پر فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ نو اکتوبر کی دوپہر پیش آیا۔

یہ امر اہم ہے کہ یہ فائرنگ ہالے شہر کے علاقے پاؤلوس فیئرٹل میں کی گئی اور قریب ہی یہودی عبادت گاہ بھی واقع ہے۔ اس کے علاوہ فائرنگ ایسے موقع پر ہوئی ہے جب مقامی یہودی آبادی اپنا انتہائی مذہبی مقدس تہوار یوم کِپر منانے میں مصروف تھی۔ بعض متضاد رپورٹوں کے مطابق اس فائرنگ کے بعد یہودیوں کے ایک مقامی قبرستان میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

ہالے شہر کی پولیس نے دیگر مبینہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہےتصویر: picture-alliance/dpa/S. Willnow

تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ موقع سے فرار ہو جانے والے ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، اُس نے جنگی مشن میں شامل ہونے والے انداز کی فوجی طرز کی وردی پہن رکھی ہے۔

مقامی نشریاتی ادارے کو ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور متعدد ہتھیاروں سے لیس تھے۔ پولیس کے تفتیشی عمل کے باوجود ہالے شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور رہائشیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ہالے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو سکیورٹی تناظر میں بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے دیگر مبینہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہالے شہر سے پندرہ کلومیٹر کی دوری پر واقع لانڈزبیرگ میں بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ہالے اور لانڈزبیرگ میں ہونے والی فائرنگ میں کوئی ربط موجود ہے۔

ع ح ⁄ اا (ڈی پی اے، اے پی)

جرمن نائٹ کلب میں فائرنگ

00:40

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں