1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ: وولفسبرگ کی سبقت برقرار

2 مئی 2009

جرمن فٹ بال لیگ یا بندس لیگا میں ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں وولفسبرگ کی ٹیم نے ہافن ہائم کو چار صفر سے ہرا دیا ہے اور اس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

وولفسبرگ کی ٹیم ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ بندس لیگا میں سرِ فہرست ہےتصویر: AP


شالکے بائرن لیورکوزن سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی ہےتصویر: AP

ایک دوسرے میچ میں ڈارٹمنڈ کی ٹیم نے فرینکفرٹ کو دو صفر سے شکست دے دی۔ شالکے بائرن لیورکوزن سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی ہے جب کہ بائرن میونخ نے ہفتے کے روز ایک میچ میں موئنشن گلاڈباخ کی ٹیم کو دو ایک سے مات دے دی۔ آرمینیا بیلے فلڈ اور اشٹوٹ گارٹ کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

بندس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر وولفسبرگ کی ٹیم ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرِ فہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر میونخ کی ٹیم ہے جس کے ستاون پوائنٹس ہیں۔ اشٹوٹ گارٹ کی ٹیم پچپن پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ہیرتھا برلن کی ٹیم چوّن پوائنٹس حاصل کرکے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر شالکے کی ٹیم سب سے کم پوائنٹس حاصل کرپائی ہے۔ اس کے تئیس پوائنٹس ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں