1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال چیمپئن شپ : بُنڈس لیگا

1 فروری 2009

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپئن شپ میں گزشتہ روز مزید چھ میچ کھیلے گئے اور ایک بار پھر اپنا میچ جیت کرہوفن ہائیم کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ کا لوگوتصویر: AP

گزشتہ روز جب چھ ہفتوں کے بعد جرمن بنڈس لیگا کے دوسرے حصے کا آغاز ہوا تو ہیمبرگ کی ٹیم نے ابتدا تو اچھی کی اور میچ جیت کر پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی مگر کیا پتہ تھا کہ پہلے مقام پر ہیمبرگ ٹیم کا قیام چوبیس گھنٹوں سے بھی کم رہے گا اور حسب توقع ہوفن ہائیم کی ٹیم نے ایف سی انرگی کاٹ بُس کی ٹیم کو دو گولوں سے شکست دے کر اپنا کھویا ہوا اعزاز حاصل کر لے گی۔

ہوفن ہائیم کی ٹیا ایف سی انرگی کے خلاف مییچ جیتنے کے بعدتصویر: picture-alliance/ dpa

بات یہیں تک نہیں رُکی بلکہ ہیمبرگ کی ٹیم اب دوسرے نہیں بلکہ تیسری مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ برلن کی ہیرتھا کلب نے بھی اپنا میچ جیت کر اپنے پوائنٹ کی تعداد چھتیس کر لی۔ بہتر گول اوسط کی بنا پر وہ دوسرے اور ہیمبرگ کی ٹیم کو تیسرے مقام پر رکنا پڑا۔ دفاعی چیمپیئن میونخ اب چوتھی پوزیشن پر ہے۔

ہوفن ہائیم ٹیم کی جانب سے پہلا گول کرنے والے Demba Baتصویر: AP

ہوفن ہائیم کو ایف سی انرگی کاٹ بُس کے خلاف میچ اپنے گھر میں کھیلنا پڑا اور ایک بڑا ہجوم بھی اُن کے کھیل کے دوران اُن کے ساتھ دے رہا تھا۔ میچ کے دونوں حصوں میں ایک ایک گول کیا گیا۔ اِس کامیابی کے بعد ہوفن ہائیم کے پوائنٹس کی تعداد اڑتیس ہو گئی ہے۔ دوگول کی کامیابی سے ہوفن ہائیم کی ٹییم کی گول اوسط مزید بہتر ہوگئی ہے۔

دوسری پوزیشن پر فائز ہیرتھا کے کھلاڑی گزٹتہ روز کے میچ میںتصویر: picture-alliance/ dpa

دوسری میچوں میں ہے نوور نے شالکے ٹیم کو ایک گول سے ہرایا۔ ہفتے کو کھیلے گئے دو میچ ایک ایک گول سے برابر ہیں۔ میچ برابر کھیلنی والی ٹیموں میں بائر لیور کوزن اور ڈارٹ منڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ لیور کوزن کی پوزیشن پانچویں اور ڈارٹ منڈ کی چھٹی ہے۔ کولون کی ٹیم نے اپنی سے بہتر ٹیم وولفز بُرگ کے ساتھ میچ برابر کھیل کر خاصی داد و تحسین اکھٹی کی۔

جرمن بنڈس لیگا میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر Vedad Ibisevicتصویر: picture-alliance/ Sven Simon

سُٹٹ گارٹ کی ٹیم نے بھی اپنے میچ میں مؤنشن گلاڈ باخ کی قدرے کمزور ٹیم کو دو گولوں سے شکست دی۔ برلن کی ہیرتھا کلب نے فرینکفرٹ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرایا۔

آج اتوار کو بھی دو میچ شیڈیول ہیں۔ اِس میں شامل ٹیموں کے ہار جیت سے ٹاپ پوزیشن پر بیٹھی ٹیموں کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کی حامل ٹیم ، ہوفن ہائیم جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ میں پہلی بار کھیل رہی ہے۔ ٹاپ پوزیشن کی ٹیموں میں اوپر نیچے ہونے کا عمل اب اگلے ویک اینڈ تک مؤخر ہو گیا ہے جب انیسویں دِن کے میچ شروع ہوں گے۔

ہوفن ہائیم کے کھلاڑی Vedad Ibisevic اِس وقت بنڈس لیگا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر ہیں۔ اُن کے گولوں کی تعداد اٹھارہ ہے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں