1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن قومی فٹ بال لیگ میں مائنز کی سبقت

15 اگست 2011

جرمن قومی فٹ بال لیگ میں دوسرے میچ ڈے کے اختتام پر تمام 18 ٹیموں کے دو دو میچ مکمل ہوگئے ہیں۔ مائنز اور ہینوور نے اپنے دونوں میچ جیت رکھے ہیں تاہم مائنز بہتر گول اوسط کی بدولت پہلے نمبر پر ہے

تصویر: dapd

فی الحال سب سے مایوس کن کارکردگی کولون کے کلب نے دکھائی ہے جو اپنے دونوں مقابلے ہار کر لیگ چارٹ میں سب سے نیچے ہے۔ اتوار کو سیزن کے دوسرے میچ ڈے کے اختتامی روز مجموعی طور پر دو مقابلے ہوئے۔ بائر لیور کوزن نے ویردر بریمن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مات دی جبکہ آؤس بیرگ اور کائزس لاؤٹرن کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

سابق قومی فٹ بال سٹار مشائیل بالاک کی قیادت میں بائر لیور کوزن کی بنڈس لیگا کے رواں سیزن میں یہ پہلی جیت تھی۔ لیور کوزن اپنا پہلا میچ مائنز سے ہار چکا ہے۔ اس میچ میں بالاک نے 83 منٹ تک کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائیں، جس کے بعد پھر عمومی طور پر قیادت کرنے والے سیمون رولفیز نے ذمہ داری سنبھالی۔

اس میچ کا واحد گول چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے مڈ فیلڈر مائیکل کاڈلیک نے کیا۔ اس میچ میں کوچ Robin Dutt کو ہنگامی طور پر زخمی گول کیپر Rene Adler کی جگہ 19 سالہ بیرند لینو کو کھلانا پڑا تھا۔ جیت کے بعد بائر لیور کوزن کے کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے یہ جیت بہت ہی ضروری تھی۔

بالاک وقفے کے دوران آرام کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/Pressefoto UL

اس سے قبل ہفتے کوبنڈس لیگا کے سلسلے میں مجموعی طور پر سات مقابلے ہوئے۔ شالکے نےکولون کو ایک کے مقابلے میں پانچ، ہینوور نے نیورمبرگ کو ایک کے مقابلے میں دو اور مائنز نے بھی فرائی برگ کو ایک کے مقابلے میں دو ہی گولوں سے ہرایا۔ مؤنشن گلاڈ باخ کا ششٹ گارٹ سے جبکہ ہیرتھا کا ہیمبرگ سے مقابلہ برابر رہا۔

ہفتہ ہی کو دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ کی ٹیم ہوفن ہائم سے ہارگئی جبکہ ساتویں اور آخری میچ میں میونخ کی ٹیم نے آخری لمحات میں گول کرکے وولفس برگ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں