1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن لیوپارڈ ٹینک اور امریکی انفنٹری گاڑیاں روسی قبضے میں

13 جون 2023

روسی فورسز نے متعدد جرمن ساختہ لیوپارڈ ٹینک اور یو ایس بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماسکو حکومت کی جانب سے اس کارروائی کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے۔

Leopard 2 Panzer
تصویر: Florian Gaertner/photothek/picture alliance

ماسکو کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے کئی جرمن لیوپارڈ ٹینک اور یو ایس بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں روسی فوجیوں کو مغربی ممالک کی جانب سےیوکرین  کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کا سروے کرتے دکھایا گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ایک طویل بحث کے بعد جرمن حکومت نے مہنگے لیوپارڈ ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔  

منگل کو روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا،''لیوپارڈ ٹینک اور یو ایس بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں ہماری ٹرافیاں ہیں۔ ووسٹوک گروپ کے فوجی دشمن کے ٹینکوں اور قبضے میں لی گئیں انفنٹری جنگی گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔‘‘

جرمن لیوپارڈ ٹینکتصویر: Gregor Fischer/AP/picture-alliance

اُدھرجنوبی یوکرین کے روس کے زیر کنٹرول علاقے میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ یہ بات ماسکو حکام نے منگل کو بتائی۔ 

جرمن جنگی ٹینکوں کے لیے یوکرینی فوجیوں کی تربیت

02:12

This browser does not support the video element.

جنوبی یوکرین  کے علاقے خیرسون میں روس کی طرف سے تعینات  اہلکاروں میں سے ایک آندرے الیکسینکو  نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا،'' آج صبح تک، گولا پریستان میں 12 اور اولیشکی میں پانچ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔‘‘

دریں اثناء پیر اور منگل کی درمیانی شب مرکزی یوکرینی شہر کرییفی میں شہری عمارتوں پر روس نے میزائل حملے کیے۔ علاقائی حکام کے مطابق ان حملوں کے نیتیجے میں کم از کم  چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریسکیو ورکرز میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے شہریوں کی تلاش کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یو ایس بریڈلی انفنٹری ویہیکلتصویر: Baderkhan Ahmad/AP Photo/picture alliance

دینیپروپیٹروفسک خطے کے ایک سرکاری اہلکار نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام میں لکھا کہ روس کی طرف سے ہونے والے کروز میزائل حملوں میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ عمارت آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم  کریوی ریح کے میئر اولیکسینڈر ولکول نے سوشل میڈیا ایپ پر لکھا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ کم از کم چھ اور سات افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ک م/ ا ا (اے ایف پی، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں