1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلجرمنی

جرمن ٹیم گروپ مرحلے میں ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی

2 دسمبر 2022

جرمن فٹبال ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ مقابلوں میں گروپ مرحلے سے ہی گھر روانہ ہو رہی ہے۔ گرچہ ہینسی فلک کی ٹیم نے کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دی، تاہم اسپین پر جاپان کی فتح نے اسے باہر کر دیا۔

WM 2022 Deutschland Costa Rica Niederlage
تصویر: Martin Meissner/AP Photo

یہ مسلسل دوسری بار ہوا ہے۔ سن 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جرمن ٹیم جنوبی کوریا سے شکست کے بعد گھر واپس ہو گئی تھی اور اب چار برس بعد ایک بار پھر وہی ہوا۔ جرمن فٹبال ٹیم گروپ میچز کے مرحلے سے ہی قطر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔

بطور احتجاج جرمن فٹبال کھلاڑیوں کا برہنہ حالت میں میچ

 حالانکہ گروپ ای کے اپنے آخری میچ میں جرمنی نے کوسٹا ریکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دو کے مقابلے چار گول سے ڈرامائی جیت بھی حاصل کی۔ تاہم پوائنٹس کم ہونے کے سبب وہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ 

فٹبال: جرمن کوچ یوآخم لؤو کا مستعفی ہونا ضروری کیوں؟ تبصرہ

جرمنی کے 33 سالہ فارورڈ کھلاڑی تھامس میولر نے میچ کے بعد جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کو بتایا، ”میرے لیے ذاتی طور پر یہ ایک مکمل تباہی ہے۔''  یہ کہنے کے بعد اسٹار کھلاڑی میولر نے بین الاقوامی فٹ بال سے اپنے ریٹائر ہونے کا بھی اشارہ کیا۔

 انہوں نے کہا: ''اگر یہ میرا آخری کھیل تھا، تو میں اپنے ان مداحوں سے چند الفاظ کہنا چاہتا ہوں، جو برسوں سے میرا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ میدان میں ہمیشہ میں نے دلجمعی سے اپنی پوری کوشش کی ہے۔''

جرمن کھلاڑیوں کے ذہنوں میں روس کی یاد تازہ تھی اور اسی کے ساتھ وہ کل میدان میں اترے۔ میولر نے آتے ہی ایک سادہ ہیڈر کو وسیع پیمانے پر چمکانے کی کوشش کی اور پھر دسویں منٹ میں ہی سرج گنابری نے ایک زیادہ مشکل ہیڈر کے ساتھ پہلا گول داغ دیا۔

اس کے باوجود کپتان ہینسی فلک کی ٹیم کی بیشتر کوششیں گول کے سامنے فضول ثابت ہوئیں اور پہلے ہاف کے ساتھ ہی گیند اور میدان دونوں پر ہی وہ سست ہوتی دکھائی دی۔ البتہ وقفے سے عین قبل مینوئل نیور نے ایک شاندار بچاؤ ضرور کیا۔

ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچ میں جاپان کے خلاف جس طرح جرمن ٹیم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس سے جرمنی کوئی سبق سیکھنے میں ناکام رہا اور 58ویں منٹ میں اسے اس کی سزا ملی۔ مڈفیلڈ میں اس کا قبضہ ختم ہو گیا اور نیور نے جو ہیڈر پھینکا اسے کوسٹا ریکا کے کھلاڑی یلٹسن تیجیڈا نے گول میں بدل دیا۔

گرچہ ہینسی فلک کی ٹیم نے کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دی، تاہم اسپین پر جاپان کی فتح نے اسے باہر کر دیاتصویر: Matthew Childs/REUTERS

فلک نے اے آر ڈی سے بات چیت میں کہا، ''ہم آج کے میچ کے بعد کریش آؤٹ نہیں ہوئے، بلکہ ہم جاپان کے خلاف اپنے پہلے میچ کے دوران 20 منٹوں میں کریش آؤٹ ہو گئے تھے۔ ہمارے پاس کارکردگی کی کمی تھی اور اسی وجہ سے ہم باہر ہیں۔''

جاپان نے اسپین کو بڑا جھٹکا دیا

اسی گروپ ای کے دوسرے میچ میں اس سے بھی زیادہ ڈرامائی انداز میں کھیل ہوا۔ اسپین کے کھلاڑی الوارو موراتا کی ابتدائی اسٹرائیک کو جاپانی کھلاڑی رٹسو دوآن نے پلٹ دیا۔ رٹسو دوآن نے ہی جرمنی کے خلاف بھی گول کیا تھا۔ پھر جاپان نے اسپین کے خلاف ایک اور گول کیا اور اسپین کی شکست کے ساتھ ہی جاپان اس گروپ میں سر فہرست ہو گیا۔

 جرمنی نے بھی یکے بعد دیگرے کوسٹا ریکا کے خلاف دو گول کیے۔ لیکن تبھی کوسٹا ریکا کے جوآن پابلو ورگاس نے جرمنی کے خلاف ایک گول کر دیا۔

اس مرحلے پر کوسٹاریکا اور جاپان اس گروپ سے کوالیفائی کر رہے تھے، جس میں جرمنی اور 2010 کا فاتح اسپین بھی شامل تھا۔ لیکن اسی وقت جاپان کے متبادل کھلاڑی کائی ہیورٹز نے 73ویں منٹ پر اسپین کے خلاف ایک اور گول کر کے اسے دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔

اس طرح جاپان نے گروپ ای میں اول پوزیشن حاصل کر لی اور اسپین دوسرے نمبر پر آ گیا، جبکہ کوسٹاریکا کے باہر ہونے کے ساتھ ہی جرمنی کی امیدیں بھی ماند پڑنے لگیں۔

تاہم 85ویں منٹ میں جرمنی نے ایک اور گول کر کے اپنی برتری کو بحال کیا پھر چار منٹ بعد ہی کوسٹا ریکا کے خلاف چوتھا گول بھی کر دیا۔ لیکن پھر بھی پوائٹنس میں برابری کے لیے انہیں اسپین کی جانب سے جاپان کے خلاف گول کی ضرورت تھی۔

اگر اسپین جاپان کے خلاف میچ برابر کر دیتا تو شاید جرمنی بھی دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جاتا، تاہم وہ ایسا نہیں کر سکے۔ جاپان کے ہاتھوں جرمنی کی ابتدائی شکست بالآخر انہیں بہت مہنگی پڑی ہے۔

ص ز/ ج ا (میٹ پیئرسن)

جرمن قومی فٹ بال ٹیم زوال کا شکار؟

02:05

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں