1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن چڑیا گھر سے بھاگنے والے شیر اور چیتے واپس پنجروں میں

1 جون 2018

جرمنی میں حکام کا کہنا ہے کہ لکسمبرگ کے ساتھ بارڈر کے قریب واقع ایک چڑیا گھر سے بھاگنے والے  پانچ خطرناک جانور واپس ان کے پنجروں میں بند کر دیے گئے ہیں۔ ان ’مفرور‘ جانوروں میں سے دو شیر تھے، دو چیتے اور ایک جیگوار۔

Löwen im Eifel-Zoo Lünebach
تصویر: picture-alliance/dpa/H. Tittel

جرمنی کے مغربی شہر لوئنے برگ میں ’آئفل چڑیا گھر‘ سے یہ جانور سیلاب اور طوفان کے بعد ایک حفاظتی باڑ کے گر جانے کے نتیجے میں فرار ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر سے فرار ہو جانے والے ایک ریچھ کو مجبوراﹰ گولی مار دینا پڑی۔

مقامی میڈیا کے مطابق باقی جانوروں کو ڈھونڈنے کے لیے ڈرونز کی مدد لی گئی، جو اس چڑیا گھر کے احاطے ہی میں موجود تھے۔ ان خطرناک جانوروں کی تلاش شروع کرنے سے قبل حکام نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کے لیے بھی کہہ دیا تھا۔

اکتیس مئی اور یکم جون کی درمیانی شب اس علاقے میں شدید طوفان باد و باراں آیا تھاتصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg

مقامی انتظامیہ نے تاحال یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ پانچوں خطرناک جانور چڑیا گھر سے فرار کیسے ہوئے اور انہیں تلاش کیسے کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اکتیس مئی اور یکم جون کی درمیانی شب اس علاقے میں شدید طوفان باد و باراں آیا تھا۔ اس طوفان کے نتیجے میں چڑیا گھر کے احاطے میں ’سیلاب کی سی صورت حال‘ پیدا ہو گئی تھی اور کئی جانوروں کے پنجرے بھی جزوی طور پر زیر آب آ گئے تھے۔ اس کے علاوہ ان پنجروں کے ارد گرد کے کھلے علاقے میں لگائی گئی باڑ کو بھی کجئی جگہوں پر نقصان پہنچا تھا۔

لوئنے برگ میں ’آئفل زُو‘ نامی چڑیا گھر مختلف جانوروں کی ساٹھ کے قریب ملکی اور غیر ملکی اقسام کا گھر ہے۔ تیس ہیکٹر رقبے پر قائم کیے گئے اس چڑیا گھر میں کل قریب چار سو جانور رکھے گئے ہیں، جن میں متعدد خطرناک گوشت خور جانور بھی شامل ہیں۔ ان میں سے سائبیریا کے شیر اور چیتے شائقین کے لیے خاص طور پر پرکشش قرار دیے جاتے ہیں۔

ص ح/ نیوز ایجنسیز

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں