1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن ہوائی اڈوں کو ڈرونز سے محفوظ بنانا مہنگا پڑے گا

25 جنوری 2020

جرمنی کی وفاقی حکومت کے مطابق ہوائی اڈوں کو ڈرونز سے محفوظ بنانے پر فی ایئرپورٹ تیس ملین یورو تک کا خرچہ ہو گا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھاری سرمایہ کاری کے بغیر وہ ڈرون سے بچاؤ کی صلاحیت حاصل نہیں کر سکتے۔

Deutschland l Bund rechnet mit hohen Kosten für Drohnenabwehrsystem an Flughäfen
تصویر: picture alliance/dpa/J. Stratenschulte

جرمنی کی وفاقی وزارت برائے ٹرانسپورٹ کے مطابق ملکی ہوائی اڈوں کو ڈرونز سے محفوظ بنانے پر فی ایئرپورٹ ابتدائی اخراجات تیس ملین یورو سے زائد رہیں گے۔ وزارت نے یہ بات کاروبار دوست سیاسی جماعت ایف ڈی پی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتائی۔

جرمن حکومت نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ ایسا دفاعی نظام کتنے ہوائی اڈوں کے لیے، اور کیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار ہے۔ جرمنی میں سولہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے علاوہ کئی چھوٹے ایئرپورٹ بھی موجود ہیں۔

مستقبل کی جنگوں کے ’قاتل روبوٹ‘، دنیا کے لیے نیا خطرہ

اس وقت جرمنی کی پولیس کے پاس ڈرونز کی نشاندہی اور انہیں غیر موثر بنانے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ تاہم حکومت کے مطابق پولیس کے پاس موجود ٹیکنالوجی کی بھی اپنی حدود و قیود ہیں اور وہ ڈرونز کو مکمل طور پر غیر موثر بنانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

’برین ویوَز‘ کی مدد سے اڑائے جانے والے ڈرون طیارے

03:26

This browser does not support the video element.

ٹرانسپورٹ کے امور سے متعلق وزارت ہوائی اڈوں پر 'ڈرونز سے دفاع کا منصوبے‘ کی حمایت کر رہی ہے اور اس دفاعی منصوبے کے لیے تجربات کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

ابتدائی طور پر جرمن شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ پر اس نئی نظام کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت محفوظ بنانے کے لیے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب پرواز کرنے والے ڈرونز کی نشاندہی، شناخت اور انہیں روکنے میں کتنا وقت لگے گا۔

فُنکے میڈیا گروپ کے مطابق گزشتہ برس ہوائی اڈوں کے قریب ڈرونز کی پرواز کی وجہ سے جرمنی کی ایئر ٹریفک 158 مرتبہ متاثر ہوئی تھی۔ ملکی قوانین کے مطابق ہوائی اڈے کے قریب ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے میں تمام اقسام کے ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد ہے۔

گیٹ وِک ایئر پورٹ کا نظام ڈرون سے متاثر کرنے پر دو گرفتار

ایف ڈی پی کے سیاست دان بیرنڈ رؤتھر نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ''ڈرونز کو جرمن ہوائی اڈوں کی حفاظت خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس لیے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ سن 2021 کے وفاقی بجٹ میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔‘‘

ش ح / ع ح (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں