1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان سے اٹلی جانے کی کوشش، کئی گرفتار

شمشیر حیدر ڈی پی اے
8 ستمبر 2017

یونانی حکام نے جعلی پاسپورٹوں کی مدد سے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں تارکین وطن گرفتار کر لیے ہیں۔ حالیہ موسم میں سیاحوں کے رش کا فائدہ اٹھا کر کئی تارکین وطن ایسی کوششیں کر چکے ہیں۔

تصویر: Reuters/Y. Behrakis

ایتھنز حکام کے مطابق یونان سے اٹلی جانے والے ایک بحری جہاز پر جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے سفر کرنے کی کوشش کرنے والے کئی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جعلی پاسپورٹوں کی مدد سے سفر کرنے کی کوشش کرنے کے یہ تازہ واقعات یونان کے مغرب میں واقع ایگومنیستا اور پاتراس نامی بندرگاہوں پر پیش آئے۔

جرمنی سے مہاجرین کو ملک بدر کر کے یونان بھیجا جائے گا، یونان

پاکستان : ملک بدر کيے جانے والے تيس مہاجرين کو واپس بھجوا ديا گيا

سکیورٹی حکام کے مطابق جہاز میں سوار ہونے والے مسافروں کی سفری دستاویزات کی پڑتال کے دوران اکیس ایسے تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا، جو جعلی پاسپورٹوں کی مدد سے سفر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یورپ میں بہتر زندگی کا ادھورا خواب، ملک بدر ہوتے ‫پاکستانی‬

02:33

This browser does not support the video element.

یونانی سرحدی محافظوں کے مطابق ان دنوں بحری جہازوں میں مسافروں کے رش کی وجہ سے ہر مسافر کی دستاویزات کی پڑتال نہیں کی جا سکتی۔ سکیورٹی حکام صرف شبے کی صورت ہی میں پڑتال کرتے ہیں۔ اسی لیے یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ ایسی دستاویزات کی مدد سے اب تک کتنے تارکین وطن مغربی یورپ پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔

موسم گرما کے دوران مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاح یونانی جزیروں کا رخ کرتے ہیں۔ اسی رش کی آڑ میں تارکین وطن کی جانب سے جعلی اور ترمیم شدہ سفری دستاویزات کی مدد سے مغربی یورپی ممالک جانے کی کوششوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ آٹھ ستمبر کے روز پیش آنے والے اس تازہ واقعے کے علاوہ بھی صرف گزشتہ دس دنوں کے دوران یونانی سرحدی محافظوں نے جعلی پاسپورٹوں پر سفر کرنے والے انتیس تارکین وطن کو گرفتار کیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق اس رجحان میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یونان میں سرگرم انسانوں کے اسمگلروں نے جعلی سفری دستاویزات کی قیمتیں بھی کم رکھی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک جعلی پاسپورٹ کی قیمت نو سو سے لے کر پندرہ سو یورو تک بنتی ہے۔

ایتھنز کے پرانے ایئرپورٹ سے مہاجرین کو نکال دیا گیا

یونان میں چند پیسوں کی خاطر جسم بیچتے پاکستانی مہاجر بچے

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں