جلد کی رنگت کے باعث پولیس کی طرف سے چیکنگ خلاف قانون
8 اگست 2018
جرمنی کی ایک اعلیٰ صوبائی انتظامی عدالت کے مطابق پولیس کی طرف سے کسی فرد کی جلد کی رنگت کے باعث چیکنگ خلاف قانون ہے۔ اس مقدمے میں ایک متاثرہ شخص نے دو پولیس اہلکاروں پر ’نسلی بنیادوں پر امتیازی رویے‘ کا الزام لگایا تھا۔
اشتہار
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس مقدمے میں ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر میونسٹر کی ایک اعلیٰ انتظامی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ وفاقی جرمن پولیس کے جن دو اہلکاروں نے مدعی، جو کہ گہری رنگت والا ایک شخص ہے، کی سکیورٹی کے نقطہ نظر سے چیکنگ کی تھی، وہ اپنے اس اقدام کے ساتھ جرمنی کے بنیادی آئین میں دی گئی ضمانتوں کے حوالے سے آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔
اس مقدمے میں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی اعلیٰ ترین انتظامی عدالت کی پانچویں سینیٹ کے ججوں نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیڈرل پولیس کے جن دو اہلکاروں نے گہری رنگت والے جس مدعی کی ’نسلی پروفائلنگ‘ کرتے ہوئے اس کی چیکنگ کی تھی، اس کی وجہ محض اس شخص کی جلد کی رنگت تھی۔ یوں یہ چیکنگ جرمنی کے بنیادی آئین کی خلاف ورزی تھی، کیونکہ جرمنی کا بنیادی قانون کسی بھی طرح کے نسلی امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
اس مقدمے کا مدعی ایک ایسا جرمن شہری تھا، جس کی عمر اس وقت 43 برس ہے اور جس سے نومبر 2013ء میں جرمن شہر بوخم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر دو وفاقی پولیس اہلکاروں نے اس لیے اپنی شناختی دستاویزات دکھانے کا مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک گہری رنگت والا انسان تھا۔ اس پر اس جرمن شہری نے پولیس اہلکاروں سے یہ بھی کہا تھا کہ یہ چیکنگ اس لیے غلط اور ناجائز تھی کہ تب ایسا صرف اس کی جلدی رنگت کی وجہ سے کیا جا رہا تھا۔
پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی اپیلیں: فیصلے کن کے حق میں؟
رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران جرمن حکام نے پندرہ ہزار سے زائد تارکین وطن کی اپیلوں پر فیصلے سنائے۔ اس پکچر گیلری میں دیکھیے کس ملک کے کتنے پناہ گزینوں کی اپیلیں منظور کی گئیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Karmann
1۔ افغان مہاجرین
رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران 1647 افغان مہاجرین کی اپیلیوں پر فیصلے کیے گئے۔ ان میں سے بطور مہاجر تسلیم، ثانوی تحفظ کی فراہمی یا ملک بدری پر پابندی کے درجوں میں فیصلے کرتے ہوئے مجموعی طور پر 440 افغان شہریوں کو جرمنی میں قیام کی اجازت دی گئی۔ یوں افغان تارکین وطن کی کامیاب اپیلوں کی شرح قریب ستائیس فیصد رہی۔
تصویر: DW/M. Hassani
2۔ عراقی مہاجرین
بی اے ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق حکام نے گیارہ سو عراقی مہاجرین کی اپیلوں پر بھی فیصلے کیے اور ایک سو چودہ عراقیوں کو مختلف درجوں کے تحت جرمنی میں قیام کی اجازت ملی۔ یوں عراقی مہاجرین کی کامیاب اپیلوں کی شرح دس فیصد سے کچھ زیادہ رہی۔
تصویر: picture-alliance/dpa/K.Nietfeld
3۔ روسی تارکین وطن
روس سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کی اپیلیں بھی نمٹائی گئیں اور کامیاب اپیلوں کی شرح دس فیصد سے کچھ کم رہی۔ صرف تیس روسی شہریوں کو مہاجر تسلیم کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر ایک سو چار روسی شہریوں کو جرمنی میں عارضی قیام کی اجازت ملی۔
تصویر: Getty Images/S. Gallup
4۔ شامی مہاجرین
جرمنی میں شامی مہاجرین کی اکثریت کو عموما ابتدائی فیصلوں ہی میں پناہ دے دی جاتی ہے۔ رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران بی اے ایم ایف کے حکام نے پناہ کے مسترد شامی درخواست گزاروں کی قریب ایک ہزار درخواستوں پر فیصلے کیے جن میں سے قریب پیتنالیس فیصد منظور کر لی گئیں۔
تصویر: picture alliance/AP Photo/P. Giannokouris
5۔ سربیا کے تارکین وطن
مشرقی یورپی ملک سربیا سے تعلق رکھنے والے 933 تارکین وطن کی اپیلیوں پر فیصلے کیے گئے جن میں سے صرف پانچ منظور کی گئیں۔ یوں کامیاب اپیلوں کی شرح 0.5 فیصد رہی۔
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Willnow
6۔ پاکستانی تارکین وطن
اسی عرصے کے دوران جرمن حکام نے 721 پاکستانی تارکین وطن کی اپیلوں پر بھی فیصلے کیے۔ ان میں سے چودہ منظور کی گئیں اور اپیلوں کی کامیابی کی شرح قریب دو فیصد رہی۔ آٹھ پاکستانیوں کو بطور مہاجر تسلیم کرتے ہوئے پناہ دی گئی جب کہ تین کو ’ثانوی تحفظ‘ فراہم کرتے ہوئے جرمنی میں قیام کی اجازت ملی۔
تصویر: DW/I. Aftab
7۔ مقدونیہ کے تارکین وطن
مشرقی یورپ ہی کے ملک مقدونیہ سے تعلق رکھنے والے 665 تارکین وطن کی اپیلوں پر بھی فیصلے سنائے گئے جن میں سے صرف 9 منظور کی گئیں۔
تصویر: DW/E. Milosevska
8۔ نائجرین تارکین وطن
افریقی ملک نائجیریا سے تعلق رکھنے والے چھ سو تارکین وطن کی اپیلیں نمٹائی گئیں جن میں کامیاب درخواستوں کی شرح تیرہ فیصد رہی۔
تصویر: A.T. Schaefer
9۔ البانیا کے تارکین وطن
ایک اور یورپی ملک البانیا سے تعلق رکھنے والے 579 تارکین وطن کی ثانوی درخواستوں پر فیصلے کیے گئے جن میں سے صرف نو افراد کی درخواستیں منظور ہوئیں۔
تصویر: Getty Images/T. Lohnes
10۔ ایرانی تارکین وطن
جنوری سے جون کے اواخر تک 504 ایرانی شہریوں کی اپیلوں پر بھی فیصلے کیے گئے جن میں سے 52 کو بطور مہاجر تسلیم کیا گیا، چار ایرانی شہریوں کو ثانوی تحفظ دیا گیا جب کہ انیس کی ملک بدری پر پابندی عائد کرتے ہوئے جرمنی رہنے کی اجازت دی گئی۔ یوں ایرانی تارکین وطن کی کامیاب اپیلوں کی شرح پندرہ فیصد سے زائد رہی۔
تصویر: DW/R. Shirmohammadi
10 تصاویر1 | 10
اس شہری کے مطابق اس کے ساتھ ماضی میں بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے جرمن اداروں کے اہلکاروں نے اس سے اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے کہا، اور ہر مرتبہ ہی اس کی وجہ اس کی گہری جلدی رنگت بنی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق نومبر 2013ء میں اس شخص کی چیکنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں نے اس چیکنگ کی وجہ یہ بتائی تھی کہ اس جرمن شہری کا رویہ اور اس کی جلد کا رنگ ’نظروں میں آ جانے‘ والے تھے۔
اس حوالے سے عدالت نے اپنے زبانی فیصلے میں مزید کہا، ’’پولیس کو کسی شخص کی جلدی رنگت کی وجہ سے اس پر شبہ کرنے اور اس کی چیکنگ کا اختیار تب حاصل ہوتا ہے، جب متعلقہ شخص کے بارے میں ایسے شواہد یا شبہات بھی موجود ہوں کہ وہ واقعی کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے۔‘‘
اس عدالتی فیصلے کے بعد مدعی کے وکیل نے ڈی پی اے کو بتایا کہ درخواست دہندہ کی شکایت کو عدالت نے دور کر دیا ہے، اسے انصاف مل گیا ہے اور یہ ’درست سمت میں ایک بڑا قدم‘ ہے۔ اس کے برعکس وکلائے صفائی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مدعی کی چیکنگ اس لیے بھی کی تھی کہ بوخم شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر بھی گھومتے پھرتے رہتے ہیں اور دونوں پولیس اہلکاروں کی طرف سے اس جرمن شہری کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال محض اپنے سرکاری فرائض بجا طور پر انجام دینے کی ایک کوشش تھی۔
م م / ع ح / ڈی پی اے
جرمنی میں ملازمتیں، کس ملک کے تارکین وطن سر فہرست رہے؟
سن 2015 سے اب تک جرمنی آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن میں سے اب ہر چوتھا شخص برسرروزگار ہے۔ پکچر گیلری میں دیکھیے کہ کس ملک کے شہری روزگار کے حصول میں نمایاں رہے۔
تصویر: DW/Aasim Saleem
شامی مہاجرین
گزشتہ تین برسوں کے دوران پناہ کی تلاش میں جرمنی آنے والے شامی مہاجرین کی تعداد سوا پانچ لاکھ سے زائد رہی۔ شامیوں کو جرمنی میں بطور مہاجر تسلیم کرتے ہوئے پناہ دیے جانے کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔ تاہم جرمنی میں روزگار کے حصول میں اب تک صرف بیس فیصد شامی شہری ہی کامیاب رہے ہیں۔
تصویر: Delchad Heji
افغان مہاجرین
سن 2015 کے بعد سے اب تک جرمنی میں پناہ کی درخواستیں جمع کرانے والے افغان باشندوں کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار بنتی ہے۔ اب تک ہر چوتھا افغان تارک وطن جرمنی میں ملازمت حاصل کر چکا ہے۔
تصویر: DW/M. Hassani
اریٹرین تارکین وطن
افریقی ملک اریٹریا سے تعلق رکھنے والے چھپن ہزار سے زائد مہاجرین اس دوران جرمنی آئے، جن میں سے اب پچیس فیصد کے پاس روزگار ہے۔
تصویر: Imago/Rainer Weisflog
عراقی مہاجرین
اسی عرصے میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد عراقی بھی جرمنی آئے اور ان کی درخواستیں منظور کیے جانے کی شرح بھی شامی مہاجرین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم اب تک ایک چوتھائی عراقی تارکین وطن جرمنی میں ملازمتیں حاصل کر پائے ہیں۔
تصویر: picture alliance/dpa/W. Kastl
صومالیہ کے مہاجرین
افریقی ملک صومالیہ کے قریب سترہ ہزار باشندوں نے اس دورانیے میں جرمن حکام کو اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں۔ اب تک صومالیہ سے تعلق رکھنے والے پچیس فیصد تارکین وطن جرمنی میں نوکریاں حاصل کر چکے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Pleul
ایرانی تارکین وطن
ان تین برسوں میں قریب چالیس ہزار ایرانی شہری بھی بطور پناہ گزین جرمنی آئے۔ جرمنی کے وفاقی دفتر روزگار کی رپورٹ کے مطابق اب تک ان ایرانی شہریوں میں سے قریب ایک تہائی جرمنی میں ملازمتیں حاصل کر چکے ہیں۔
تصویر: DW/Aasim Saleem
نائجیرین تارکین وطن
افریقی ملک نائجیریا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کو بھی جرمنی میں روزگار ملنے کی شرح نمایاں رہی۔ جرمنی میں پناہ گزین پچیس ہزار نائجیرین باشندوں میں سے تینتیس فیصد افراد کے پاس روزگار ہے۔
تصویر: DW/A. Peltner
پاکستانی تارکین وطن
جرمنی میں ملازمتوں کے حصول میں پاکستانی تارکین وطن سر فہرست رہے۔ سن 2015 کے بعد سیاسی پناہ کی تلاش میں جرمنی آنے والے قریب بتیس ہزار پاکستانی شہریوں میں سے چالیس فیصد افراد مختلف شعبوں میں نوکریاں حاصل کر چکے ہیں۔