جنرل باجوہ کی ملازمت میں چھ ماہ کی مشروط توسیع
28 نومبر 2019اشتہار
کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہر رہی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے اگست میں انہیں مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ دستور، آرمی ایکٹ 1952 اور آرمی رولز ریگولیشنز میں مدت ملازمت میں توسیع یا دوبارہ تعیناتی کا ذکر نہیں۔ تاہم عدالت نے اس معاملے میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے پارلیمان پر چھوڑ دیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے قانون سازی کرنے کا یقین دلایا ہے اور عدالت چھ ماہ بعد پیش رفت کا جائزہ لے گی۔