1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنرل (ر) فیص حمید کو تحویل میں لے لیا ہے، پاکستانی فوج

12 اگست 2024

پاکستانی فوج نے خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لے لیا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید
جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدتصویر: Hussain Ali/Pacific Press/picture alliance

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آج پیرکے روز جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق فیض حمید کو سپریم کورٹ  کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی سے متعلق مقدمے میں درج شکایات کی انکوائری کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تحقیقات کے ''نتیجے میں پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔‘‘

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیض حمید کے حوالے سے ''ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کے خلاف ورزی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔‘‘

فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیض حمید کو سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایک مقدمے کی تحقیق کے بعد حراست میں لیا گیاتصویر: Anjum Naveed/AP/picture alliance

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ش ر⁄ا ب ا (روئٹرز، آئی ایس پی آر)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں