1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنسی ہراسانی کی شکایت، خواب چھين ليے گئے لیکن وہ رکی نہيں

27 جنوری 2023

مالی کی ٹيم سے وابستہ ايک ٹين ايج لڑکی باسکٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی پر مقدمہ کر رہی ہے کيوں کہ سابق اہلکاروں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے بارے ميں رپورٹ کرنے پر يہ عالمی باڈی اسے انتقامی کارروائی سے بچانے ميں ناکام رہی۔

FIBA Basketball World Cup 2023
تصویر: Fabrizio Carabelli/LiveMedia/DPPI/picture alliance

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے، ''ايک طرف مجھے خود پر فخر ہے مگر دوسری جانب مجھے افسوس بھی ہے کيونکہ اب مجھے باہر کھيلنے اور تعليم جاری رکھنے کا موقع نہيں ملے گا۔‘‘ سياکا فوفونا ايک باصلاحيت باسکٹ بال کھلاڑی ہيں۔ اب وہ خود کو ايسی صورتحال ميں پاتی ہيں کہ ان کے سابق کوچ کی جانب سے جنسی ہراسانی کی مالیئن باسکٹ بال فيڈريشن سے شکايت کرنے پر ان کے تمام تر خواب چکنا چور ہو گئے ہيں۔

پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم: وجوہات کیا ہیں؟

صنف کی بنیاد پر امتیاز بھی ’ہراسگی’، سپریم کورٹ کا فیصلہ

گوگل پر نسلی اور صنفی امتیاز کا الزام، لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی

 فوفونا نے قريب ايک سال قبل باسکٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی 'فيبا‘ کے خلاف شکايت درج کرائی کہ يہ تنظيم انہيں تحفظ فراہم کرنے ميں ناکام رہی۔ انہوں نے باڈی پر يہ الزام مالی کی ٹيم سے ہٹائے جانے کے بعد لگايا۔ اپنے، جس سابق ہيڈ کوچ کی طرف سے جنسی ہراسانی کا فوفونا نے پردہ فاش کيا تھا، اسے جولائی 2021ء ميں نابالغ بچوں کے ساتھ نازيبا تعلق قائم کرنے اور جنسی زيادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار کر کے جيل بھيج ديا گيا تھا۔

فوفونا کے والد نے ڈی ڈبليو کو بتايا کہ فيبا کا اس بارے ميں فيصلہ ابھی تک سامنے نہيں آيا تاہم ان کی بيٹی مسلسل خوف ميں مبتلا ہے اور اسے اپنی زندگی کھو دینے کا ڈر ہے، ''اس سے باسکٹ بال کھيلنے کا حق بھی چھین ليا گيا ہے۔ ايک مرتبہ سڑک پر ايک مرد نے اس کی توہين کی۔ وہ اس وقت تنہا تھی اور اس نے صرف اس ليے جواب نہ ديا کيونکہ ايسا کرنے والا ايک مرد تھا۔‘‘

کوچ کی حراست کے کچھ ايام بعد فوفونا نے ٹيم ميں جگہ کھو دینے پر اگست 2021ء ميں فيبا ميں ايمرجنسی اپيل کی۔ البتہ ايک سال گزر گيا پر اس کی اپيل پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ اب ايک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد اس نے اپنی اپيل کو فيبا کی سيف گارڈنگ کونسل کے سامنے رکھ ديا ہے۔ فوفونا کا موقف ہے کہ باڈی 'ريگوليشن اٹھانوے‘  پر عملدرآمد کرانے ميں ناکام رہی، جس کے تحت فيڈريشن کو پابند کيا گيا ہے کہ وہ نيک نيتی سے کی گئی رپورٹنگ کے خلاف جوابی اقدامات نہ کرے۔

اس نوجوان لڑکی نے فيبا کی جانب سے غير جانبدار کميشن ميں بھی شواہد جمع کرائے اور مالی کی پوليس کو بھی۔

 اب فرانس ميں رہنے والی ايک اور سابق قومی کھلاڑی بھی سامنے آئی ہیں، جنہوں نے ڈی ڈبليو کو بتايا کہ دس سال قبل اس نے بھی اسی طرز کی جنسی ہراسانی کا سامنا کيا تھا۔

ڈی ڈبليو نے اس معاملے پر فيبا کا موقف جاننے کے ليے باڈی سے رابطہ کيا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ڈی ڈبليو يہ جاننا چاہتا تھا کہ وسل بلوئر، جس نے ہراسانی کے واقعے پر سے پردہ اٹھانے کی وجہ سے نشانہ بنايا گيا، اس کے معاملے کا فيبا کيوں حل نہيں نکال سکی؟

باڈی نے البتہ يہ کہا ہے کہ ايک غير سرکاری تنظيم کے ساتھ مل کر مالی ميں ''کمزور افراد‘‘ کے تحفظ کو يقننی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تیونس میں سیکس ایجوکیشن، ایک ممنوع موضوع

03:12

This browser does not support the video element.

(چند افراد کی درخواست پر ان کی شناخت مخفی رکھنے کے ليے ان کے نام بدلے گئے ہيں)

ع س / ا ا (مہتا کليکا)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں