1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی

9 دسمبر 2020

جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم چودہ برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، جس دوران دو ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیں گی۔

ICC Cricket World Cup 2019 | Pakistan vs Südafrika
تصویر: Getty Images/AFP/S. Khan

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس جنوری اور فروری میں قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک وفد نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد جنوبی افریقی بورڈ 'کرکٹ ساتھ افریقہ‘ کو تجاویز دی تھیں کہ پاکستان کا دورہ محفوظ ہے۔

پلان کے مطابق جنوبی افریقی کھلاڑی سولہ جنوری کو کراچی پہنچیں گے اور قرنطینہ کا وقت پورا ہونے کے بعد چھبیس جنوری کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مد مقابل آئیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ چار تا آٹھ فروری راولپنڈٰی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: انگلش کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی

یہ ٹیسٹ میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

اس ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کا میلہ لاہور میں سجے گا۔ دونوں ٹیمیں گیارہ، تیرہ اور چودہ فروری کو آمنے سامنے آئیں گی۔

سری لنکا پھر پاکستان میں، کچھ پرانی یادیں بس ڈرائیور خلیل کی زبانی

02:41

This browser does not support the video element.

جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم نے سن دو ہزار سات کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔ آخری مرتبہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقہ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سن دو ہزار نو میں لاہور میں سری لنکن قومی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ ختم ہو گئی تھی۔ تاہم اب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہونی چاہیے، برطانوی کوچ

قبل ازیں تین دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ جنوبی افریقی بورڈ کے ڈائریکٹر گریم سمتھ نے اس حوالے سے کہا کہ  یہ خوشی کی بات ہے کہ متعدد ممالک کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے اور جنوبی افریقی ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنا خوشی کی بات ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان سمتھ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستانی عوام نہ صرف کرکٹ کے بارے میں جذباتی ہیں بلکہ وہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو بھی بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شاندار رہے گا۔

ع ب / ک م / خبر رساں ادارے

فٹ بال کے دیس اسپین میں کرکٹ کے رنگ

04:56

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں