1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آزادی صحافتجنوبی سوڈان

جنوبی سوڈان: زیر حراست صحافی کی رہائی کا مطالبہ

20 دسمبر 2024

جنوبی سوڈان میں حکومت نے ایک سرکردہ صحافی کو حراست میں لے لیا ہے، ایک بین الاقوامی میڈیا تنظیم نے جمعہ کو حکومت سے اپیل کی کہ ان کو فوراﹰ رہا کیا جائے۔

Südsudan Referendum
تصویر: Mohamed Messara/picture alliance/dpa

صحافی کی گرفتاری کی خبر اقوام متحدہ کی جانب سے ایک واضح انتباہ کے بعد سامنے آئی جس میں اپوزیشن پارٹی کے ارکان یا ان سے وابستہ افراد سمیت من مانی حراستوں کی مذمت کی گئی تھی۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق، مقامی دی ڈان اخبار کے چیف ایڈیٹر ایمانوئل مونیچول اکوپ 28 نومبر سے نظر نہیں آئے۔

بین الاقوامی مانیٹرنگ گروپ نے اکوپ کے ساتھیوں اور ان کے کیس سے واقف ایک فرد کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ انہیں نیشنل سکیورٹی سروسز (این ایس ایس) کے ایجنٹوں نے حراست میں لیا ہے، جس نے صحافی کو دارالحکومت جوبا میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں طلب کیا تھا۔

جنوبی سوڈان میں جنگ اور بھوک، لوگ مسلسل ترک وطن پر مجبور

سی پی جے کے افریقہ پروگرام کی سربراہ انجیلا کوئنٹل نے کہا، "جنوبی سوڈانی حکام کو ایڈیٹر ایمینوئل مونیچول اکوپ کو عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہیے، اس کو قابل اعتماد الزامات پیش کرنا چاہیے یا اکوپ کو غیر مشروط طور پر رہا کرنا چاہیے۔"

 انہوں نے کہا کہ این ایس ایس "صحافیوں کے حقوق کو پامال کرنے کے لیے بدنام ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حراست "پریس کی آزادی کے پہلے سے مایوس کن ریکارڈ کو مزید داغدار کرتی ہے۔"

 ڈان اخبار کے منیجر موسیز گوٹ نے سی پی جے کو بتایا کہ اکوپ کی سلامتی کے بارے میں خدشات ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ " حکام کو کم از کم ان کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیے، ہمیں ان سے ملنے کی اجازت دینی چاہیے، یہ ایک اچھی شروعات ہو گی۔"

 جنوبی سوڈان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 180 ممالک میں سے 177 ویں نمبر پر ہے

اکوپ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

اکوپ کو 2019 میں ایک فیس بک پوسٹ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا جس میں ایک سفارتی دورے کے دوران ایک وزیر کی لب و لہجے پر تنقید کی گئی تھی۔ رہا ہونے سے پہلے انہیں ایک ماہ تک حراست میں رکھا گیا تھا۔

جنوبی سوڈان کا مسلح سیاسی بحران، جنسی جرائم بلند ترین سطح پر

 یہ گرفتاری حال ہی میں برطرف کیے گئے انٹیلی جنس چیف کے گھر پر فائرنگ کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے، جس نے ملک میں بہت سے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا جو آزادی کے بعد سے عدم تحفظ کا شکار ہے۔

 ستمبر میں جنوبی سوڈان نے ایک بار پھر ملکی تاریخ کے پہلے انتخابات ملتوی کر دیے، اب یہ انتخابات دو سال بعد ہونگے۔

 جنوبی سوڈان تیل کے بڑے ذخائر کے باوجود دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 180 ممالک میں سے 177 ویں نمبر پر ہے۔

 ج ا ⁄  ص ز ( اے ایف پی)ا

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں