1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتجنوبی کوریا

جنوبی کوریا لاکھوں ’ڈرون جنگجوؤں‘ کو تربیت دے گا

مقبول ملک روئٹرز کے ساتھ
26 جون 2026

جنوبی کوریا نے حریف ہمسایہ ملک شمالی کوریا کے خلاف اپنی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون فورسز کی اہلیت اور تعداد میں تیز رفتار اضافے کا فیصلہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت قریب پانچ لاکھ فوجی ڈرون آپریٹرز کو باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

جنوبی کوریا کے ایک اینٹی ڈرون فوجی مشق میں حصہ لیتے ہوئے دو فوجی
جنوبی کوریا کے ایک اینٹی ڈرون فوجی مشق میں حصہ لیتے ہوئے دو فوجیتصویر: South Korean Defence Ministry/AFP

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے جمعہ 26 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے بتایا کہ حکومت نے شمالی کوریا کے ساتھ عشروں پرانی فوجی کشیدگی کے تناظر میں اپنی ڈرون فورسز اور کمیونسٹ کوریا کی طرف سے ممکنہ حملوں کی صورت میں اپنی کاؤنٹر ڈرون فورسز کی تعداد اور اہلیت دونوں میں واضح اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق اس منصوبے کے تحت سیول پانچ لاکھ ایسے آپریٹرز کو باقاعدہ تربیت دے گا، جن کے لیے حکام نے ''ڈرون جنگجوؤں‘‘ کی اصطلاح استعمال کی۔

اس کے علاوہ شمالی کوریا کے ساتھ ساری سرحد پر اگلی صفوں کے فوجی یونٹوں کو بیسیوں ہزار عسکری ڈرونز مہیا کیے جائیں گے، جو ہمہ وقت تیار رکھے جائیں گے اور بوقت ضرورت بغیر انسانوں کے پرواز کرنے والے فضائی دفاعی سسٹمز کے طور پر استعمال میں لائے جا سکیں گے۔

شی جن پنگ اور کم جونگ اُن کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

جنوبی کوریائی وزیر دفاع آن گیو باک (دائیں) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ ان کے جنوبی کوریا کے ایک دورے کے دوران ہاتھ ملاتے ہوئےتصویر: Yonhap/REUTERS

ایک لاکھ سے زائد ملٹری ڈرونز کی اندرون ملک تیاری

جنوبی کوریائی وزیر دفاع آن گیو باک نے جمعے کے روز ایک بریفنگ میں کہا کہ ملکی مسلح افواج نے پہلے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ 2029ء تک ملک بھر میں تعیناتی کے لیے 110,000 فوجی ڈرون اندرون ملک ہی تیار کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں اس منصوبے میں کچھ ترمیم کر دی گئی اور اب ملکی بحریہ، فضائیہ اور زمینی فوج کے استعمال میں آنے والے ایسے 60,000 ڈرونز 2029ء تک تیار کیے جائیں گے۔ ان میں سے تقریباﹰ 11,000 ڈرونز اسی سال ملکی مسلح افواج کو مہیا کر دیے جائیں گے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں ’جنگ کی کھلی تیاری،‘ روس

جنوبی کوریائی وزارت دفاع کے مطابق یہ ملٹری ڈرونز آئندہ اس وسیع پیمانے پر استعمال کیے جائیں گے کہ تینوں آرمڈ فورسز کے ہر رکن کے لیے اس کا ڈرون اس کے اہلیت اور اسلحے کا لازمی حصہ ہو گا۔

سیول میں وزارت دفاع کی عمارت میں نمائش کے لیے رکھا گیا ایک شمالی کوریائی جنگی ڈرون جو سر‌حد پار کر کے جنوبی کوریائی علاقے سے داخل ہو گیا تھاتصویر: Yonhap/picture alliance

ملٹری ڈرونز کی تیاری میں چینی پرزوں کا استعمال بند

وزیر دفاع آن گیو باک کے الفاظ میں، ''ڈرونز کوئی ایسا عسکری ہتھیار نہیں ہونا چاہییں، جنہیں مسلح افواج کے صرف محدود یونٹ ہی استعمال کریں۔ اب یہ ہر فوجی کا جنگی ہتھیار ہوں گے۔‘‘

آن گیو باک نے صحافیوں کو بتایا، ''ملکی مسلح افواج کے ہر فوجی کے لیے یہ ڈرونز آئندہ اس کا دوسرا ذاتی ہتھیار ہوں گے۔‘‘

شمالی کوریا کا بطور ایٹمی طاقت مقام ناقابل تنسیخ، کم جونگ ان

ان ڈرونز کی اندرون ملک تیاری کے لیے سیول آئندہ صرف انہی پرزوں پر انحصار کرے گا جو جنوبی کوریا کے اپنے تیار کردہ ہو‌ں گے۔ ان ڈرونز کی تیاری میں چین سے درآمد کردہ پرزے استعمال نہیں کیے جائیں گے، جس کی وجہ اس حوالے سے پائے جانے والے سکیورٹی خدشات ہیں۔

ادارت: جاوید اختر

یہ ویڈیو جنوبی کوریائی تاریخ کا حصہ بن جائے گی

02:32

This browser does not support the video element.

مقبول ملک ڈی ڈبلیو اردو کے سینیئر ایڈیٹر ہیں اور تین عشروں سے ڈوئچے ویلے سے وابستہ ہیں۔
ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں