1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

روس کے یوکرین پر شدید حملے، 39 ہلاک

30 دسمبر 2023

روس کی طرف سے جمعہ کے روز یوکرین کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے۔ قریب دو برس شروع ہونے والی اس جنگ کے ابتدائی دنوں کے بعد سے ان حملوں کو اب تک کے شدید ترین حملے قرار دیا جا رہا ہے۔

روس کی طرف سے یوکرین میں میزائل حملہ
تصویر: GLEB GARANICH/REUTERS

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جمعہ 29 دسمبر کو روس کی طرف سے یوکرین میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک جبکہ 159 دیگر زخمی ہوئے۔ قبل ازیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 بتائی گئی تھی۔ جنگ کے ابتدائی دنوں کے بعد ان حملوں کو قریب دو برسوں کے شدید ترین حملے قرار دیا جا رہا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں کا نشانہ مختلف اسکول، ایک میٹرنٹی ہسپتال، شاپنگ سنٹرز اور کئی ایک رہائشی بلاکس بنے۔

یوکرین کا روس کے بحری جہاز پر حملہ

’امن تب ہو گا جب روس کے مقاصد حاصل ہو جائیں گے‘ پوٹن

ان حملوں کے حوالے سے یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کا کہنا تھا، ''روس نے آج اپنے ذخیرے میں موجود قریب ہر ایک ہتھیار سے ہم ‌‌پر حملہ کیا ہے۔‘‘

یوکرینی فوج کے اندازوں کے مطابق روس نے 158 میزائل اور ڈرون یوکرین کی طرف داغے جن میں سے 114 کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

یوکرینی ایئرفورس کے ترجمان یوری اِگنیٹ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ روس کی طرف سے جنگ کے دوران ابتدائی دنوں کو چھوڑ کر اب تک کا سب بڑے میزائلوں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ کیا گیا حملہ تھا۔

روس نے آج اپنے ذخیرے میں موجود قریب ہر ایک ہتھیار سے ہم ‌‌پر حملہ کیا ہے، یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکیتصویر: Ukrainian Presidential Press Office/AP/picture alliance

یوکرینی وزیر داخلہ ایگور کلیمنکو نے ٹیلی گرام پر لکھا، ''یوکرینی سرزمین پر صبح کے وقت روس کے بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 160 سے زائد زخمی ہیں۔‘‘

روسی فوج کے مطابق اس نے گزشتہ ہفتے کے دوران یوکرین میں فوجی تنصیبات پر''50 گروپ حملے جبکہ ایک بڑا حملہ‘‘ کیا ہے، مزید یہ کہ تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ان کا سلسلہ 'فوری طور‘ پر روکے جانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نائب سیکرٹری جنرل محمد خیاری کے مطابق، ''افسوس کے ساتھ، آج کے خوفناک حملے روسی فیڈریشن کی طرف سے جاری حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہیں۔‘‘

ادھر روسی شہر بیلگرود میں یوکرینی فضائی حملوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ یوکرینی سرحد کے قریب واقع بیلگرود ریجن کے گورنرکے مطابق جمعہ کے روز کیے گئے حملوں میں شہر میں پانی کی سپلائی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ شب ماسکو ریجن سمیت چار مختلف علاقوں میں یوکرین کے 32 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ 

یوکرینی حکام کے مطابق روسی فضائی حملوں کا نشانہ مختلف اسکول، ایک میٹرنٹی ہسپتال، شاپنگ سنٹرز اور کئی ایک رہائشی بلاکس بنے۔تصویر: ASSOCIATED PRESS/picture alliance

روسی شہر بیلگرود میں یوکرینی فضائی حملوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ یوکرینی سرحد کے قریب واقع بیلگرود ریجن کے گورنرکے مطابق جمعہ کے روز کیے گئے حملوں میں شہر میں پانی کی سپلائی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ شب ماسکو ریجن سمیت چار مختلف علاقوں میں یوکرین کے 32 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔  

جنگ کے سائے میں کرسمس کے گیت

03:25

This browser does not support the video element.

ا ب ا/ع ت (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں