1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

5 مارچ 2024

ایمیزون کے بانی نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گزشتہ برس بیزوس نے اربوں ڈالر کا فائدہ اٹھایا، جب کہ مسک کو اربوں کا نقصان ہوا۔

جیف بیزوس
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس کے موجودہ اثاثہ جات کی مالیت 200 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہےتصویر: picture alliance/zz/Dennis Van Tine/STAR MAX/IPx

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ایک بار پھر ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس کے موجودہ اثاثہ جات کی مالیت 200 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مسک کی مالیت گھٹ کر 198 بلین امریکی ڈالر تک ہی رہ گئی ہے۔

یورپ: افراد کے کم گھنٹے کام کرنے سے متعدد امیر ممالک پریشان

منگل کے روز شائع ہونے والے انڈیکس سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے برس ٹیسلا کے سی ای او کو تقریباً 31 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا، جب کہ ایمیزون کے بانی کو اسی دوران 23 بلین ڈالر کا فائدہ ہوا۔

چین کے امیرترین شخص کی دولت تیزی سے بڑھتی ہوئی

جنوری سن 2021 میں ایلون مسک 195 ارب امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

امیرترین کرکٹرز میں دھونی سب سے آگے

دو برس بعد مئی سن 2023 میں مسک لگژری برانڈ لوئس ووٹن کی پیرنٹ کمپنی ایل وی ایم ایچ کے چیف ایگزیکٹو تاجر برنارڈ ارنولٹ کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

بھارت: امیروں اور غریبوں کے درمیان فاصلے میں مزید اضافہ

وا ضح رہے کہ ارنالٹ نے دسمبر 2022 میں مسک کو اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا تھا، جب مسک کی ٹیسلا کمپنی کی قدر میں زبردست کمی دیکھی گئی تھی۔

بلومبرگ بلینیئرز کی تازہ ترین انڈیکس کے مطابق ارنالٹ اب 197 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 179 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔تصویر: Getty Images/AFP

امیزون کے حصص کی قیمت میں اس برس 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ ٹیسلا کی قیمت میں 24 فیصد کی کمی آئی ہے۔

بھارت: امبانی کی کمپنی سے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی کو خطرہ لاحق

اس ماہ کے اوائل میں ایمیزون کے 8.5 بلین ڈالر کی مالیت کے حصص فروخت کرنے کے باوجود، بیزوس 9.56 فیصد حصص کے ساتھ ای کامرس کمپنی میں سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔

جرمنی میں دو تہائی سرمایہ دس فیصد انتہائی امیر لوگوں کے پاس

دنیا کے دیگر امیر افراد

بلومبرگ بلینیئرز کی تازہ ترین انڈیکس کے مطابق ارنالٹ اب 197 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 179 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 150 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 اس دوران بھارت میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی بالترتیب 11 ویں اور 12 ویں نمبر پر ہیں۔ فی الوقت امبانی کی کل دولت 115 بلین امریکی ڈالر ہے، جبکہ اڈانی کی 104 بلین امریکی ڈالر ہے۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

دولت مند بننے کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟

06:33

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں