ہیمبرگ میں سات جولائی سے شروع ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں مختلف موضوعات پر مذاکرات کے پیچیدہ ہونے کی امید ہے۔ اس تناظر میں چانسلر انگیلا میرکل چین سے تعاون چاہتی ہیں تاکہ کوئی نتیجہ سامنے آ سکے۔
اشتہار
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے آج برلن میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد کہا، ’’بیس ریاستوں کو ان کی اپنی اپنی ترقی اور نظریات کے ساتھ ایک جگہ جمع کرنا کوئی آسان کام نہیں۔‘‘جرمنی جی ٹوئنٹی اجلاس کے مہمان ملک کے طور پر چین اور ارجنٹائن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
2016ء میں یہ اجلاس چین میں ہوا تھا اور اب اگلے برس جی ٹوئنٹی رہنما ارجنٹائن میں اکھٹے ہوں گے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس اجلاس کے دوران موضوعات کا تسلسل برقرار رہے۔
جرمن شہر ہیمبرگ میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے تناظر میں ہیمبرگ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس احتجاج میں ڈونلڈ ٹرمپ اور انگیلا میرکل کی شخصیات خاص طور پر مرکز نگاہ ہیں۔ یہ تصاویر بھی اسی احتجاج کا حصہ ہیں۔
تصویر: DW/A. Drechsel
طاقتور لوگوں کی ایک مختلف شکل
سیاستدان مشکلات میں گھِرے ہوئے لوگوں کی شکل میں۔ شامی آرٹسٹ عبداللہ الاومری اپنی تصاویر کے ذریعے طاقتور لوگوں کی ہمدریاں مشکلات کا شکار مہاجرین کی طرف موڑنا چاہتے ہیں۔ جی ٹوئنٹی کے موقع پر عبداللہ کی تصاویر کی ہیمبرگ کی ایک گیلری میں نمائش بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو ایک عمر رسیدہ دیہاتی خاتون کی شکل میں پینٹ کیا ہے۔
تصویر: DW/A. Drechsel
ڈونلڈ ٹرمپ ایک مہاجر کے روپ میں
عبداللہ الاومری شام سے جان بچا کر بیلجیئم پہنچے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل میں دراصل الاومری نے اپنی ہی تصویر پینٹ کی ہے۔ دراصل الاومری اپنی تصاویر کے ذریعے کسی سیاسی پیغام کی تشہیر نہیں چاہتے۔ وہ کہتے ہیں، ’’ابھی اس کا وقت نہیں آیا‘‘۔
تصویر: DW/A. Drechsel
خوف سے آزاد آرٹ
اس تصویر میں شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کو پاجامے میں ملبوس ایک چھوٹے بچے کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ الاومری اس تصویر کی وجہ سے شمالی کوریا میں شدید خطرے میں ہوتے۔ شامی فنکار الاومری کے مطابق، ’’تبدیلی کے لیے آرٹ میری امید ہے‘‘۔
تصویر: DW/A. Drechsel
سیاسی پیغام کا وقت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈرائنگ میں موجود فنکارانہ تنقید کو شاید سمجھ ہی نہ پائیں۔ اس پینٹنگ میں ان کے سر پر ’’پُسی ہیٹ‘‘ موجود ہے۔ یہ ٹوپی انسانی حقوق اور صنفی مساوات کی علامت بن چکی ہے۔ واشنگٹن میں ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے ایک روز بعد شروع ہونے والے خواتین کے مظاہرے میں خواتین نے یہی ہیٹ پہن رکھے تھے۔
تصویر: DW/A. Drechsel
ٹرمپ، جاگ جائیں!
اسٹریٹ آرٹسٹوں کے جوڑے سوٹوسوٹو کی یہ تصویر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے راستے پر صدر ٹرمپ کا استقبال کرے گی۔ ہیمبرگ کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ کی سینٹرل اسٹریٹ پر ریپربان کے اوپر لٹکائے گئے اس پورٹریٹ میں صدر ٹرمپ کو سوتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
تصویر: DW/A. Drechsel
امریکی جھنڈے پر لوٹ پوٹ
اسٹریٹ آرٹسٹسوں کی جوڑی سوٹوسوٹو عام طور پر اپنی تصاویر میں عامیانہ تصویری علامتیں استعمال کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں جیسا کہ ملِرنٹور گیلری میں لگی یہ تصویر۔ تھوماس کوخ اور ڈالمائر کو یقین ہے کہ اگر ٹرمپ اس تصویر کو دیکھیں تو ٹوئٹر پر ہرگز شائع نہیں کریں گے۔
تصویر: DW/A. Drechsel
شہر میں بے روح افراد کا مارچ
ایکٹر اور رضاکار کیچڑ زدہ لباس میں اور پتھرائی ہوئی آنکھوں کے ساتھ ہیمبرگ کی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ’’1000 ڈیزائن‘‘ نامی اس پرفارمنس سے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ ہیمبرگ کے فٹبال کلب سینٹ پاؤلی کا اسٹیڈیم بھی ان سے بچا ہوا نہیں ہے۔
تصویر: DW/A. Drechsel
زومبی نہ بنیں!
یہ ایکٹر بغیر اطلاع کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا پیغام ہے ’’بد روح نہ بنیں، خود کو اپنے خول سے باہر نکالیں اور متحرک ہو جائیں۔‘‘
تصویر: DW/A. Drechsel
8 تصاویر1 | 8
اسی وجہ سے چانسلر میرکل کو یقین ہے اور امید ہے کہ کچھ دیرینہ مسائل کے حل پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ جمعے سے شروع ہونے والے اس اجلاس میں تحفظ ماحول اور عالمی تجارت کے موضوعات پر خاص طور پر بات ہو گی۔
جرمنی اور اس کے حلیف یورپی ممالک تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے پر عمل درآمد کی بھرپور کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ امریکا پہلے ہی اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔
پانڈا سفارت کاری
آج بدھ کے روز میرکل اور شی برلن کے چڑیا گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے مینگ مینگ اور ژیاؤ چنگ نامی پانڈا جوڑے کو بھی دیکھا۔ یہ جوڑا چوبیس جون کو چین سے برلن پہنچا تھا۔ اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں پانڈے ہماری دوستی کے نئے سفیر ثابت ہوں گے۔‘‘
جرمنی آمد کے بعد آج پہلی مرتبہ ان دونوں پانڈوں کو عام شائقین نے دیکھا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کو امید ہے کہ چین سے ایک ملین یورو کے عوض ادھار لیے جانے والے ان جانوروں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ چڑیا گھر کا رخ کریں گے۔ یہ جرمنی کے کسی بھی چڑیا گھر میں پانڈوں کی واحد جوڑی ہے۔ ان میں سے مینگ مینگ مادہ اور ژیاؤ چنگ نر پانڈا۔
چینی نیا سال، پانڈا بھی خوشیوں میں شامل
00:46
اس سمٹ کے بعد برلن میں جرمنی اور چین کے مابین مختلف موضوعات پر دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ میرکل کا مطالبہ ہے کہ جرمن کاروباری اداروں کو چینی منڈیوں تک بہتر رسائی دی جائے۔ شی جن پنگ کے بقول، ’’بیجنگ بھی اقتصادیات، تجارت اور مالیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غورکر رہا ہے۔‘‘