چین جی 20 اجلاس میں ہانگ کانگ پر گفتگو کی ’اجازت نہیں‘ دے گا
24 جون 2019
چین کے مطابق آئندہ جی ٹوئنٹی اجلاس میں ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل نہیں کرنے دیا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب سے انفرادی ملاقات میں اس معاملے پر گفتگو کریں گے۔
اشتہار
جی ٹوئنٹی ممالک کا اجلاس رواں ہفتے کے اختتام پر جاپان میں منعقد ہو رہا ہے۔ آج چوبیس جون بروز پیر چین نے کہا ہے کہ بیس طاقتور ممالک کے اس اجلاس میں ہانگ کانگ کی صورت حال پر گفت گو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہانگ کانگ میں رواں ماہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین ایک ایسے بل کی مخالفت میں مظاہرے کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہانگ کانگ سے لوگوں کو چین لے جا کر ان کے خلاف وہاں کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا سکیں گے۔ چینی عدالتیں کمیونسٹ پارٹی کے زیر اثر سمجھی جاتی ہیں۔
حوالگی کے اس بل اور پولیس کے مظاہرین سے اختیار کیے گئے رویے کے حوالے سے عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ جون نے اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ''میں آپ کو یقینی طور پر بتا سکتا ہوں کی جی ٹوئنٹی میں ہانگ کانگ کے معاملے پر بات نہیں ہو گی اور ہم اجلاس میں اس معاملے پر بات چیت کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘
سانحہ تیانمن اسکوائر کے تیس برس
چینی حکومت نے 1989ء میں جمہوریت کے حق میں نکالے جانے والے مظاہروں کو میڈیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم AP کے فوٹو گرافر جیف وائڈنر چند دیگر صحافیوں کی طرح کچھ یادگار لمحات محفوظ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
تصویر: Jeff Widener/AP
جمہوریت کی دیوی
چار جون کو سانحہ تیانمن اسکوائر کے تیس برس مکمل ہو گئے ہیں۔ اُسی مقام پر جہاں چار جون 1989ء کو جمہوریت نواز مظاہرین کی ایک ریلی پر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے، وہیں فوجی دستوں نے 33 فٹ لمبے اس زیر تعیمر مسجمے کو بھی مسمار کر دیا تھا، جیسے ’جمہوریت کی دیوی‘ کا نام دیا گیا تھا۔
تصویر: Jeff Widener/AP
نغمہ سرا خاتون پولیس اہلکار
چینی سکیورٹی فورسز کے خونی کریک ڈاؤن سے قبل پُرتناؤ ماحول میں مقامی شہری فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو اکثر تحائف بھی پیش کرتے تھے۔ کبھی کبھار سکیورٹی اہلکار بھی مظاہرین کے ساتھ مل کر حب الوطنی پر مبنی گیت گنگنایا کرتے تھے۔ سانحہ تیانمن اسکوائر سے کچھ روز قبل ایک خاتون پولیس اہلکار مظاہرین کے ساتھ مل کر ایک ملی ترانہ گا رہی ہے۔
تصویر: Jeff Widener/AP
جدوجہد
چارجون 1989 کو سکیورٹی فورسز نے تیانمن اسکوائر پر قابض جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف عسکری کارروائی کرتے ہوئے اس مقام کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ اس دوران سینکڑوں شہری مارے بھی گئے تھے۔ اس عسکری کارروائی سے ایک روز قبل پولیس اہلکار ایک خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے۔ بعد ازاں اُسی رات فوج نے تیانمن اسکوائر پر جمع مظاہرین پر بلا تخصیص فائرنگ شروع کر دی تھی۔
تصویر: Jeff Widener/AP
چھینے ہوئے ہتھیار
تیانمن اسکوائر پر فوجی کارروائی سے کچھ دن قبل لی گئی ایک تصویر۔ جمہوریت نواز مظاہرین سکیورٹی اہلکاروں سے چھینے گئے ہتھیاروں کی نمائش کر رہے ہیں۔ ایک بس کی چھت پر رکھے گئے ان ہتھیاروں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں مظاہرین وہاں جمع ہیں۔
تصویر: Jeff Widener/AP
جمہوریت کی خاطر جنگ
تین جون کی رات ’گریٹ ہال آف دی پیپل‘ کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک بکتر بند فوجی گاڑی پر موجود مظاہرین۔ مظاہرین کی طرف سے تیانمن اسکوائر پر لگائی گئی رکاوٹوں کو اسی گاڑی نے روند ڈالا تھا۔ اس وقت کسی کو معلوم نہیں تھا کہ چینی فوجی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرنے کی تیاری میں تھے۔
تصویر: Jeff Widener/AP
جلتی ہوئی بکتر بند گاڑی
تین جون کی رات کو ہی جمہوریت نواز مظاہرین نے تیانمن اسکوائر کے نواح میں واقع چنگ اَن ایونیو میں ایک فوجی گاڑی کو نذر آتش کر دیا تھا۔ فوٹو گرافر جیف وائڈنر کی طرف سے لی گئی یہ آخری تصویر تھی، جس کے بعد ان کے چہرے پر ایک پتھر آن لگا تھا اور وہ بے ہوش ہو گئے تھے۔
تصویر: Jeff Widener/AP
کریک ڈاؤن
چار جون کو پیپلز لبریشن آرمی کے فوجی بیجنگ ہوٹل کے بالکل سامنے واقع چنگ اَن ایونیو میں گشت کرتے ہوئے۔ اُس وقت تک طالب علموں کی طرف سے جمہوریت کے حق میں کیے جانے والے مظاہروں کو کچلا جا چکا تھا۔ اُسی دن فوج نے بیجنگ ہوٹل کی لابی میں کھڑے ہوئے سیاحوں پر بھی فائرنگ کی تھی۔
تصویر: Jeff Widener/AP
ٹینکوں کے سامنے کھڑا تنہا شخص
خونی کریک ڈاؤن کے ایک دن بعد ہی ہاتھوں میں شاپنگ بیگز تھامے ایک نامعلوم شخص نے چنگ اَن ایونیو میں ٹینکوں کو عارضی طور پر آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔ پچیس سال گزر جانے کے بعد بھی یہ شخص ایک معمہ بنا ہوا ہے اور اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں کہ یہ کون تھا اور اب کہاں ہے۔ اس سانحے کے دوران لی جانے والی تصاویر میں یہ ایک انتہائی مقبول تصویر شمار کی جاتی ہے۔
تصویر: Jeff Widener/AP
ہیروز، جو ہلاک ہو گئے
پانچ جون 1989ء کو چنگ اَن ایونیو میں جمع ہونے والے افراد ایک روز قبل ہونے والے خونی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہلاک ہو جانے والے مظاہرین کی تصاویر دکھا رہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں کم ازکم تین سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تصویر: Jeff Widener/AP
خاکروب
چار جون کے سانحے کے ایک روز بعد چنگ اَن ایونیو پر صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔ مظاہروں کے دوران وسیع پیمانے پر بسوں اور فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک یا زخمی بھی ہوئے تھے۔
تصویر: Jeff Widener/AP
ماؤ کی ’حفاظت‘
جمہوریت کے حق میں شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد تیانمن اسکوائر پر فوجی اور ٹینک تعینات کر دیے گئے تھے۔
تصویر: Jeff Widener/AP
’شہرِ ممنوعہ‘
بیجنگ کے وسطی علاقے ’شہر ممنوعہ‘ میں لی گئی ایک تصویر، جس میں اے پی کے فوٹو گرافر جیف وائڈنر (بائیں) اور لِیو ہیونگ ِشنگ مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ بھی بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح بے خبر تھے کہ کچھ دن بعد ہی چینی فورسز طاقت کے بل پر جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والی ہیں۔
تصویر: Jeff Widener/AP
12 تصاویر1 | 12
انہوں نے مزید کہا، ''ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے۔ کسی بھی فورم اور جگہ پر ہم کسی دوسرے شخص یا ملک کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘
امریکی صدر ٹرمپ بھی مظاہرین کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مظاہروں کی وجوہات سمجھ سکتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مظاہرین اور چینی حکومت اس معاملے کو حل کر لیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی عندیہ دیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب سے گفتگو میں ہانگ کانگ کے معاملے پر بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔