1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والا بھارتی ملازم گرفتار

صلاح الدین زین ڈی ڈبلیو، نئی دہلی
12 جولائی 2023

بھارتی وزارت خارجہ میں کام کرنے والے گرفتار ملازم پر پاکستان کے ساتھ جی 20 سے متعلق خفیہ راز شیئر کرنے کا الزام ہے۔ اس سے قبل محکمہ دفاع کے ایک سائنس دان کو بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Symbolbild Indien Indische Polizisten
تصویر: Nasir Kachroo/NurPhoto/picture alliance

بھارت میں پولیس نے وزارت خارجہ میں کام کرنے والے ایک سرکاری ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دہلی کے مضافاتی شہر غازی آباد کی پولیس نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی معلومات کی بنیاد پر نوین پال نامی شخص کو گرفتار کیا۔

سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے اعتراضات مسترد

حکام کے مطابق نوین پال بھارتی وزارت خارجہ میں عارضی ملازم کے طور پر کام کرتے تھے۔ ان سے غازی آباد کی پولیس اور آئی بی کے اہلکار ایک ساتھ پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

دہلی میں ایس سی او سمٹ: بھارت کا پاکستان پر بالواسطہ حملہ

معاملہ کیا ہے؟

 نوین پال پر جی 20 کی میٹنگز کی تفصیلات کے ساتھ ہی بعض دیگر خفیہ معلومات بھی پاکستان میں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

'اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا'، پاکستانی خاتون بھارتی جیل میں

اس تعلق سے بھارتی ذرائع ابلاغ میں سرکاری حکام کے حوالے سے جو خبریں شائع ہوئی ہیں، اس کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ واٹس ایپ پر خفیہ معلومات شیئر کیں۔

پاکستانی کشمیر کو واپس لینے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں، بھارت

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک ورچوئل فون نمبر بھارتی ریاست یو پی کے ضلع بریلی کا معلوم ہوتا تھا، لیکن جب اس کی تفتیش کی گئی تو اس کے آئی پی ایڈریس کا سراغ پاکستان کے شہر کراچی سے نکلا۔

بھارت اور امریکہ کے مشترکہ بیان پر پاکستان کا احتجاج

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر بھارت سے متعلق، ''متعدد خفیہ معلومات، اہم دستاویزات اور جی 20 سے متعلق ہونے والی میٹنگز کی تفصیلات واٹس ایپ کے ذریعے کراچی میں ایک شخص کے ساتھ شیئر کیں۔''

کیا بھارت میں اقبال کی میراث کو مٹانا ممکن ہے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ نوین پال کے فون سے برآمد ہونے والے دستاویزات ایک ''خفیہ'' نام کی فائل میں موجود تھے۔

گرفتار ہونے والے بھارتی ملازم نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے دفتر میں کام کرتے تھےتصویر: picture-alliance/Anadolu Agency/I. Sajid

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے یو پی آئی پلیٹ فارم سے مسٹر پال کے ساتھ کچھ مالی لین دین بھی کیا اور تفتیشی ایجنسی اس خاتون کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کرنے والوں کی گرفتاریاں

مئی کے اوائل میں حکام نے بھارت کے لیے دفاعی ساز و سامان اور میزائل بنانے والے معروف ادارے ڈی آر ڈی او سے تعلق رکھنے والے ایک سائنس دان کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر بھی پاکستان کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کا کہنا ہے کہ پونے میں رہنے والے ڈی آر ڈی او کے سائنسدان پردیپ کورولکر نے پاکستان میں مقیم ایک خاتون انٹیلیجنس آپریٹر کے ساتھ بھارتی میزائل، ڈرون اور روبوٹکس پروگراموں سے متعلق حساس نوعیت کی معلومات شیئر کی تھیں۔

اس سلسلے میں 30 جون کو فرد جرم عائد کی گئی، جس میں اے ٹی ایس نے دعوی کیا کہ اس نے بھارتی سائنسدان اور پاکستانی آپریٹو کے درمیان ہونے والی ''دھماکہ خیز'' چیٹنگ کا پتہ لگایا ہے۔

 حکام کے مطابق 60 سالہ کرولکر ڈی آر ڈی او میں محکمہ 'ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ' کے ڈائریکٹر تھے اور اسی دوران انہوں نے اس خاتون کے ساتھ، '' گہرے تعلقات قائم کرنے کے لیے'' حساس معلومات شیئر کیں۔

چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کرولکر اپنے کام سے متعلق شیخی بگھارنا پسند کرتے تھے اور ایک بار جب خاتون پاکستانی آپریٹو نے ان سے پوچھا کہ کیا میزائل اگنی-6 لانچر کا تجربہ کامیاب رہا ہے؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا: ''یہ لانچر تو میرا ڈیزائن ہے بے بی،... یہ تو ایک بڑی کامیابی تھی۔''

 یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ معروف سائنسدان کرولکر بھارت کی سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایسے سے کافی قریب رہے ہیں اور تنظیم کے کئی رہنماؤں کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات کی بھی خبریں آتی رہی ہیں۔

پاکستان کی محبت بھارت سے واپس لے آئی

03:56

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں