1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حافظ سعید کی قیام گاہ سے بخوبی واقف ہیں، امریکہ

5 اپریل 2012

پاکستان کی ممنوعہ عسکریت پسند تنظيم لشکر طيبہ کے بانی رہنما حافظ سعيد کی پريس کانفرنس کے بعد امريکی حکومت نے واضح کر ديا ہے کہ وہ حافظ سعيد کی قيام گاہ سے بخوبی واقف ہے۔

حافظ سعيد
حافظ سعيدتصویر: picture-alliance/dpa

واشنگٹن میں امريکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ 10 ملين ڈالر کا انعام حافظ سعيد کی گرفتاری پر نہيں بلکہ ايسی اطلاعات فراہم کرنے پر ديا جائے گا جن کی بنياد پر اُنہيں عدالت سے سزا دلائی جا سکے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے کل يہ مطالبہ کيا تھا کہ امريکہ حافظ سعيد کے خلاف ٹھوس ثبوت پيش کرے تاکہ اُن کے خلاف عدالتی کارروائی ممکن ہو سکے۔ پاکستان کی سپريم کورٹ نے سن 2010 ميں يہ فيصلہ ديا تھا کہ حافظ سعيد کی گرفتاری کے ليے کافی شواہد دستياب نہيں ہيں، جن کی امريکہ کو بھارتی شہر ممبئی کے دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث ہونے کے الزام ميں تلاش ہے۔ 62 سالہ سابق پروفيسر حافظ سعيد نے کل بدھ کو راولپنڈی ميں ايک پريس کانفرنس ميں امريکہ کا مذاق اڑايا۔

ممبئی ميں دہشتگردانہ حملےتصویر: dapd

حافظ سعيد نے اپنی پريس کانفرنس ميں کہا کہ اس قسم کے انعامات جن کا امريکہ نے اُن کی گرفتاری کے سلسلے میں اعلان کيا ہے، ايسے انسانوں کے سروں پر مقرر کيے جاتے ہيں جو پہاڑوں يا غاروں ميں چھپ گئے ہوں۔

حافظ سعيد پاکستان ميں باقاعدگی سے منظرعام پر نمودار ہوتے رہتے ہيں۔ حافظ سعيد نے کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ امريکہ يہ انعام اُنہيں دے۔

حافظ سعيد ممنوعہ تنظیم لشکر طيبہ کے بانيوں ميں سے ایک ہيں۔ اس دوران وہ سماجی طور پر امدادی کاموں کے لیے فعال تنظيم جماعت الدعوہ کے قائد بھی ہيں۔ اس تنظيم کو بھی ممنوع قرار ديا جا چکا ہے۔ اس کی آڑ ميں لشکر طيبہ کا شبہ کيا جاتا ہے۔ امريکہ ان دونوں تنظيموں کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

sas/mm/AFP

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں