سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو سن 2024 میں ہونے والے اس پرتشدد احتجاج میں کردار کے باعث سزائے موت سنائی گئی ہے، جس میں تقریباﹰ 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کئی ماہ تک جاری رہنے والے مقدمے کے اختتام پر یہ فیصلہ سنایا گیا۔ مرکزی استغاثہ کا مؤقف تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے ’’اپنے پاؤں نوجوان طلبہ کے خون میں ڈبو دیے۔‘‘