حماس: اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط قابلِ قبول نہیں
22 ستمبر 2006![فلسطینی صدر محمود عباس جمعرات 21 ستمبر کو نیویارک میں نائب اسرائیلی وزیر اعظم شمون پیریز کے ساتھ](https://static.dw.com/image/2180830_800.webp)
اشتہار
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ مستقبل کی فلسطینی قومی حکومت، جو حماس اور فتح تحریک مل کر تشکیل دیں گی، اسرائیل کے قائم رہنے کے حق کو تسلیم کر لے گی۔
عباس کے مطابق یہ آئندہ حکومت اسرائیل کے ساتھ گذرے برسوں میں طے ہونے والے تمام سمجھوتوں کی پاسداری کرے گی۔ ان سمجھوتوں میں 1993ء میں ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں طَے ہونے والا سمجھوتہ بھی شامل ہے۔