غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والے اسماعیل ہنیہ حماس کی بنیاد رکھے جانے کے بعد سے ہی اس گروہ کے اہم رکن تھے۔ تہران میں ایک حملے میں ہلاک کر دیے جانے والے اسماعیل نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خاطر تہران گئے تھے۔ عسکریت پسند گروہ حماس نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کر دیا ہے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اس قتل کی شدید مذمت کی ہے۔