1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے گیارہ اہلکار حراست میں لے لیے

8 جون 2024

یمن میں متحرک ایران نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے گیارہ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ ان افراد کو کن حالات میں حراست میں لیا گیا۔

Jemen | Jemens Huthis bezeichnen UN-Resolution als „politisches Spiel“
تصویر: Mohammed Hamoud/Anadolu/picture alliance

جمعے کے روز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے یمن سے تعلق رکھنے والے گیارہ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حوثی باغیوں کو امریکہ قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے شدید مالی دباؤ کے علاوہ فضائی حملوں کا بھی سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر امدادی اداروں کے چند ملازمین کو بھی حوثی باغیوں نے حراست میں لے رکھا  ہے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے

یمن کے قریب تیل کا جہاز میزائل حملے کا نشانہ

واضح رہے کہ حوثی باغی یمنی دارالحکومت صنعا پر گزشتہ دس برسوں سے قابض ہیں، جب کہ ایک طویل مدت تک سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد ان کے خلاف بڑی فضائی کارروائیوں میں مصروف رہا ہے۔ رواں برس اکتوبر میں اسرائیل پر فلسطینی عسکری گروہ حماس کے دہشت گردانہ حملے اور جواب میں غزہ پٹی میں فضائی اور زمینی اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے بعد حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے سمندری راستے میں اسرائیلی اور مغربی ممالک کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔

امریکہ اور برطانیہ متعدد مرتبہ یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیںتصویر: Mohamed Azaki/Xinhua/picture alliance

 

اسی کے جواب میں امریکہ نے سمندری راستے کے تحفظ کے لیے ایک عالمی اتحاد قائم کیا تھا۔ امریکہ اور برطانیہ حالیہ کچھ عرصے میں یمن میں متعدد حوثی اہداف کو لڑاکا طیاروں کے ذریعے نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر تنقید کے باوجود حال ہی میں حوثی باغیوں نے داخلی طور پر مخالفین کے خلاف ایک کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا اور چوالیس افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

تنازعات میں اہم اور حساس املاک کو لاحق خطرات

04:38

This browser does not support the video element.

اقوام متحدہ کی ترجمان شٹیفنے درجارچ نے اپنے بیان میں عملے کے افراد کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے، ''ہمیں اس پیش رفت پر شدید تشویش ہے۔ ہم حوثی حکام سے اس معاملے کی وضاحت طلب کر رہے ہیں، کہ ان افراد کو کن حالات میں گرفتار کیا گیا تاکہ اقوام متحدہ کے عملے تک رسائی یقینی بنائی جا سکے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا،''ہم تمام راستوں کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ ان افراد کی بحفاظت اور غیرمشروط رہائی فوری طور پر ممکن بنائی جائے۔‘‘

ع ت، ش ر (اے پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں