1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے

1 جون 2024

یمن میں متحرک ایران نواز حوثی باغیوں نے جمعے کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں متعدد ڈرون اور میزائل حملے کیے۔ اس سے قبل امریکی اور برطانوی طیاروں نے یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

Schweizer Containerschiff angegriffen
تصویر: Indian Navy on X/AP/dpa/picture alliance

امریکی فوج کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب امریکی اور برطانوی لڑاکا طیاروں نے یمن میں متعدد حوثی اہداف کو نشانہ بنایا جب کہ اس کے بعد حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں متعدد ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔

یمن کے قریب تیل کا جہاز میزائل حملے کا نشانہ

امریکہ نے ضبط کردہ ایرانی ہتھیار یوکرین کو دے دیے

امریکی مرکزی کمان کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے پانچ ڈرونز روانہ کیے گئے تھے، جن میں سے تین کو بحیرہ احمر اور ایک کو خلیج عدن میں تباہ کیا گیا، جب کہ ایک اور ڈرون کریش کر گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے دو جہاز شکن بلیسٹک میزائل بھی داغے گئے، تاہم ان کے نتیجے میں کسی امریکی، اتحادی یا تجارتی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی کوئی شخص زخمی ہوا۔

گذشتہ شب امریکی اور برطانوی طیاروں نے حوثی اہداف کو نشانہ بنایاتصویر: Typhoon-Flugzeug; Royal Air Force; Angriffe; Houthis; Jemen; Nahost; Konflikt; Krieg

امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کے بعد حوثی باغیوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ حوثی باغیوں کے مطابق گزشتہ شب امریکی اور برطانوی فضائی حملوں میں سولہ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں کے ان حوثی دعوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے، تاہم اگر یہ تصدیق ہوتی ہے، تو حوثی باغیوں کے خلافامریکی اور برطانوی کارروائیوں کے آغاز سے یہ سب سے خونریز واقعہ ہو گا۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے جنوری میں یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کا آغاز کیا تھا اور اسی سلسلے میں بحیرہ احمر میں سمندری راستے کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد بھی قائم کیا گیا تھا۔

تنازعات میں اہم اور حساس املاک کو لاحق خطرات

04:38

This browser does not support the video element.

گزشتہ برس اکتوبر سے غزہ میں جاری لڑائی کے بعد سے حوثی باغی فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا دعویٰ کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں درجنوں ڈرون اور میزائل حملے کر چکے ہیں۔ اس سمندری راستے سے عالمی تجارت کا بارہ فیصد گزرتا ہے۔ اسی لیے امریکہ نے اس راستے کو بحال رکھنے کے لیے اپنا عسکری مشن خطے میں پہنچایا تھا۔

ع ت، ا ا (اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں