1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خلا کے لیے پہلی کمرشل پرواز کیوں ملتوی ہوئی؟

11 مئی 2018

امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ بنگلہ دیشی سیٹیلائیٹ لے کر خلا کے لیے روانہ ہو رہا تھا، مگر تکنیکی وجوہ کی بنا پر آخری لمحوں میں اس کی روانگی موخر کر دی گئی۔

USA Start der Space-X Falcon 9
تصویر: picture-alliance/Zumapress/Xinhua

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسپیس ایکس کے فیلکون نائن نامی راکٹ کی پہلی کمرشل پرواز جمعرات کے روز تکنیکی مسائل کی وجہ سے کم از کم چوبیس گھنٹوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ یہ لانچ مشن بعد میں انسان بھی خلا تک پہنچایا کرے گا۔

طاقتور ترین خلائی راکٹ کامیاب طریقے سے روانہ

01:13

This browser does not support the video element.

عام خلائی سیاحوں کا چاند کے گرد پہلا چکر اگلے سال

اسپیس ایکس راکٹ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

اسپیس ایکس آئی ایس ایس کے لیے سازوسامان لے کر روانہ

بتایا گیا ہے کہ اس راکٹ کی روانگی کے لیے الٹی گنتی جاری تھی، تاہم راکٹ کے اندر موجود کمپیوٹروں نے روانگی سے صرف ایک منٹ قبل گنتی روک دی۔ فیلکون نائن کا یہ بلاک فائیو مشن کینیڈی اسپیس سینٹر فلوریڈا سے روانہ ہونا تھا۔ اس راکٹ میں بنگلہ دیش کی کمیونیکشن سیٹلائیٹ کے آلات لدے ہوئے تھے۔

اس روانگی کے التوا کے بعد اسپیس ایکس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اب اسے جمعے کے روز روانہ کیا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اس راکٹ کو عالمی وقت کے مطابق شام آٹھ بج کر چودہ منٹ تا دس بج کر اکیس منٹ کے درمیان کسی وقت روانہ کیا جا سکتا ہے۔

فی الحال روانگی میں اس تاخیر کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ لانچ کمانڈرز اب اس راکٹ میں نصب کمپیوٹروں سے ڈیٹا حاصل کر کے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اچانک کیوں رک گئے تھے۔

یہ بات اہم ہے کہ سلامتی، استحکام اور قوت کے اعتبار سے فیلکون نائن بلاک فائیو راکٹ اپنے سابقہ بلاک فور راکٹ سے زیادہ بہتر ہے۔ اسپیس ایکس اپنے راکٹوں میں مرکزی اسٹیج بوسٹر کو دوبارہ زیراستعمال لائے جانے والا بناتی ہے، یعنی راکٹ کے ایندھن والے حصے، جنہیں زمینی کشش سے راکٹ کو باہر نکالنے کے لیے ٹینکوں کے بہ طور استعمال کیا جاتا ہے، انہیں باحفاظت اتار لیا جاتا ہے اور معمولی مرمت کے بعد دوبارہ قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔

اس طرح راکٹ کی پرواز کی مجموعی قیمت نہایت کم ہو جاتی ہے۔ اسپیس ایکس اسی طریقہء کار کے تحت خلا کے لیے کمرشل پروازیں شروع کر رہا ہے۔

ع ت / ش ح

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں