1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خلیج عمان میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

12 مارچ 2024

خلیج عمان کے علاقے میں آج منگل بارہ مارچ سے ایرانی، روسی اور چینی بحری افواج کی کئی روزہ مشترکہ عسکری مشقیں شروع ہو گئیں۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد اس بین الاقوامی سمندری خطے کو تجارتی جہاز رانی کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

Iran Marinemanöver ARCHIV آبنائے ہرمز کے قریب خلیج عمان میں بحری مشقوں میں شریک ایک ایرانی جنگی بحری جہاز
آبنائے ہرمز کے قریب خلیج عمان میں بحری مشقوں میں شریک ایک ایرانی جنگی بحری جہازتصویر: Ebrahim Noroozi/epa/dpa/picture alliance

ان عسکری مشقوں کے آغاز کی ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کر دی اور ساتھ ہی کہا کہ ان کا مقصد خلیج عمان میں جہاز رانی سے جڑی اقتصادی سرگرمیوں کا تحفظ ہے۔

ایران، چین اور روس کی بحری مشقیں

خلیج عمان بحیرہ عرب کا وہ شمال مغربی حصہ ہے، جو تجارتی جہاز رانی کے لیے بہت زیادہ استعمال ہونے والی آبنائے ہرمز کو خلیج فارس سے جوڑتا ہے۔

مشقوں میں شریک روسی بحری جنگی بیڑا

خلیج فارس کے علاقے میں روس کی علاقائی طاقت ایران اور ایشیائی طاقت چین کے ساتھ مل کر کی جانے والی ان بحری مشقوں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ایک طرف ماسکو اگر یورپ میں یوکرین کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے، تو دوسری طرف روسی مسلح افواج دنیا کے مختلف حصوں میں باقاعدگی سے فوجی مشقوں میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

روس اور ایران کی مشترکہ بحری جنگی مشقیں

ایران، روس اور چین نے گزشتہ برس بھی خلیج عمان میں ایسی ہی مشترکہ بحری مشقیں کی تھیںتصویر: Northern Fleet Press Service/TASS/dpa/picture alliance

ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے مطابق ان مشقوں میں اس مرتبہ ایک پورا روسی بحری جنگی بیڑا حصہ لے رہا ہے، جسے بحرالکاہل سے خلیج عمان میں بھیجا گیا ہے۔

جدید میزائلوں سے لیس جنگی جہازوں کی ایرانی بحریہ میں شمولیت

ان سہ فریقی مشقوں کے لیے ماسکو کے بحری جنگی جہاز ابھی کل پیر کے روز ہی میزائل بردار بحری جہاز 'واریاگ‘ کی قیادت میں ایران میں چاہ بہار کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے تھے۔

’سی بیلٹ سکیورٹی 2024‘

ان تین ملکی فوجی مشقوں کو 'سی بیلٹ سکیورٹی 2024ء کا نام دیا گیا ہے، جس میں ایران کی طرف سے اس کے بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ تین ہیلی کاپٹر بھی شرکت کر رہے ہیں۔

ایران نے خلیج عمان میں تیل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا، امریکہ

خلیج عمان میں کئی روزہ مشترکہ بحری مشقوں میں شریک روسی جنگی جہازتصویر: Russian Defense Ministry/AP/picture alliance

ان مشقوں کا عملی حصہ خلیج عمان میں مکمل کیا جائے گا اور اس دوران مشق یہ کی جائے گی کہ اس سمندری خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات کی تیاریاں مکمل رہیں۔

خلیج میں امریکہ کا نیا ہتھیار، سمندری ڈرون

خلیج فارس میں ایران اور عمان کے مابین علاقے کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ بحری راستوں سے ہونے والی عالمی تجارت میں اس خطے کا کردار فیصلہ کن حد تک ناگزیر ہے۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی برآمدات کا بہت بڑا حصہ دنیا بھر میں اسی راستے سے ہو کر اپنے منزل تک پہنچتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بھی لکھا ہے کہ ان کئی روزہ مشقوں کے دوران بنیادی توجہ اس پہلو پر مرکوز رہے گی کہ سمندری قزاقی اور بحری دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں انسانی سطح پر ممکنہ لیکن کامیاب امدادی کارروائیوں کو بھی یقینی کیسے بنایا جائے۔

م م / ش ر (روئٹرز، اے ایف پی، ڈی پی اے)

نیٹو فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں

02:24

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں